انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اقوام متحدہ کے امور

مشاورتی گروپ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقاتوں میں انہیں مقامی و علاقائی حکومتوں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرے گا۔
UN Photo/Paulo Filgueiras

مقامی حکومتوں پر سیکرٹری جنرل کے مشاورتی گروپ کا قیام

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقامی اور علاقائی حکومتوں کے بارے میں اپنا مشاورتی گروپ قائم کیا ہے جو ترقی کے عمل میں ان حکومتوں کی موثر شمولیت کے لیے ادارہ جاتی طریق کار کو بہتر بنانے کے طریقے وضع کرے گا۔

افغانستان کی فضاؤں میں اڑتا ہوا ایک ڈرون۔
Crown Copyright

تحفظ انسانیت کے لیے خودکار اسلحہ پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ خودکار ہتھیاروں کے نظام پر پابندیوں اور ان کے استعمال کی واضح ممانعت پر مبنی ایک نئے قانونی معاہدے کے لیے فوری بات چیت شروع کریں۔

اقوام متحدہ کے قیام کے ابتدائی سالوں سے ہی دستاویزات کو چھ سرکاری زبانوں میں ترجمہ کی جا رہا ہے۔
UN Photo/MB

ترجمے میں مطلب کھویا نہیں، اقوام متحدہ میں جملے بازی کا مقابلہ

"بعض لوگ جانتے ہیں کہ برتن دھونے والی مشین میں چیزیں کیسے ڈالنی چاہئیں اور بعض لوگ اس کی پروا نہیں کرتے۔" "آئی ایل چیٹ جی پی ٹی می ہا ہیچو اونا پائلا!" آپ ان جملوں کو کسی دوسری زبان میں کیسے ترجمہ کریں گے؟

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ہونے والی ایس ڈی جی کانفرنس کے موقع پر طے کیے جانے والے وسیع تر اثرات کے حامل اقدامات ممالک کو اس سمت میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد دیں گے۔
UN Photo/Mark Garten

یو این چیف کی کثیر فریقی نظام میں اصلاحات کی پھر حمایت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مستقبل کے لیے 'ہمارا مشترکہ ایجنڈا' ایسی تجاویز اور تصورات پیش کرتا ہے جن کی بدولت موجودہ اور ہماری خواہش کے مطابق آئندہ ممکنہ دنیا کے مابین فرق کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ پرنس میں بدامنی کی وجہ سے دو لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں سر چھپانے پر مجبور ہیں۔
© UNOCHA/Giles Clarke

ہیٹی کیوں ایک نئے بین الاقوامی مشن کا مطالبہ کر رہا ہے؟

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس ہفتے ہیٹی میں امن و امان کے قیام میں مدد دینے کے لیے کثیرملکی سکیورٹی مشن کی تشکیل پر بات چیت کر رہی ہے۔ غرب الہند کے اس ملک کو جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی جانب سے تشدد اور عدم تحفظ کے متواتر بحران کا سامنا ہے۔