انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے ٹیکنالوجی امن دیپ سنگھ گِل یو این نیوز کی میتا حوصالی کو انٹرویو دے رہے ہیں۔
UN News

انٹرویو: یو این کی مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور مشمولہ استعمال کی کوششیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے ٹیکنالوجی امن دیپ سنگھ گِل نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو باضابطہ بنانے اور اس کی نگرانی حوالے سے عالمی سطح پر مکالمے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے درپیش خطرات پر مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جا سکے۔

کانگو میں تشخیص کے لیے ایم پاکس سے متاثرہ ایک شخص کے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔
© WHO/Guerchom Ndebo

ایم پاکس کی فوری تشخیص کے پہلے طریقہ کار کی منظوری

عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی حالات کے لیے ایم پاکس کے پہلے تشخیصی ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی بدولت اس بیماری کی وبا کا سامنا کرنے والے ممالک میں مرض کو تشخیص کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

فرانس کے برف پوش پہاڑوں پر لوگ اسکی کرتے ہوئے۔
© Unsplash/Joan Oger

موسمیاتی تبدیلی کے سرمائی کھیلوں پر اثرات بارے آگہی پھیلانے کا معاہدہ

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) اور انٹرنیشنل سکی اینڈ سنوبورڈ فیڈریشن (ایف آئی ایس) نے سرمائی کھیلوں اور سیاحت پر موسمیاتی تبدیلی کے نقصان دہ اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے شراکت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں ایک ہیلتھ ورکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔
© UNICEF/Saleh Hayyan

حفاظتی ٹیکے لگانے کی عالمی شرح اب بھی قبل از کووڈ وباء کی سطح سے کم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے طبی مشیروں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے کی شرح کووڈ وبا سے پہلے کی سطح کو نہیں چھو سکی جبکہ ہر طرح کی ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (مرس) وائرس کی خوردبینی ڈیجیٹل تصاویر۔
US National Institute of Allergy and Infectious Diseases

سعودی عرب: اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والے وائرس کے واقعات میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 'مرس وائرس' کا نیا کیس سامنے آیا ہے جبکہ رواں سال اب تک ملک میں اس مرض سے چار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نیو یارک کے سنٹرل پارک میں 'گلوبل سٹیزن فیسٹیول' کے شرکاء سے خطاب کر رہی ہیں۔
United Nations/Daniel Getachew

یوتھ فیسٹیول: امینہ محمد کا غربت کے خاتمہ اور پائیدار ترقی پر زور

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں بدحالی عام ہے لیکن لوگوں کے دل میں روشن امید کی بدولت غربت کو شکست دینا، کرہ ارض کا تحفظ اور مساوات کا مطالبہ کرنا مشکل نہیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ (مشیر اعلیٰ) محمد یونس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں سے مشاورت ضروری، محمد یونس

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ (مشیر اعلیٰ) محمد یونس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار ترقی اور دنیا کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے اپنے ممالک میں نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کریں۔

ارجنٹائن میں سائنسدان جراثیموں میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مدافعت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© WHO/Sarah Pabst

اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی مدافعت سے نمٹنے کے اعلامیہ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت (اے ایم آر) کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے وعدوں پر مشتمل اعلامیے کی منظوری دے دی ہے۔

جراثیم کش ادویات کا حد سے زیادہ یا غلط استعمال جراثیمی مزاحمت کو تقویت دیتا ہے۔
© CDC/Dan Higgins/James Archer

چھپا قاتل: انیٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کیا ہے؟

جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت (اے ایم آر) سالانہ 13 لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے اور 50 لاکھ دیگر اموات میں بھی اس کا کردار ہوتا ہے۔ صحت و صفائی برقرار رکھنے، ویکسین لگوانے اور ادویات کے بہت زیادہ یا غلط استعمال سے پرہیز کرتے ہوئے اس خطرے کو دور رکھا جا سکتا ہے۔