انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

کانفرنس برائے مستقبل کے ’ایکشن ڈے‘ کے سیشن کا ایک منظر۔
UN Photo/Loey Felipe

یو این کے معاہدہ برائے مستقبل کی دی عالمی رہنماؤں نے متفقہ منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر آج شروع ہونے والی مستقبل کی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے 'مستقبل کے معاہدے' کی متفقہ منظوری دے دی ہے جس میں دنیا کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے نئی سمت بندی کا عہد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش کانفرنس برائے مستقبل کے دوسرے روز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

کانفرنس برائے مستقبل میں نئے اور بیباک خیالات کا راج

اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر مستقبل کی کانفرنس سے قبل ہونے والے اجلاس کے دوسرے روز نوجوان رہنماؤں نے دنیا کو تمام لوگوں کے لیے بہتر، محفوظ اور پائیدار بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس برائے مستبقل کے شرکاء جنرل اسمبلی ہال میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

مستقبل پر یو این کانفرنس میں نوجوان اور ان کے خیالات مرکز توجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کانفرنس برائے مستقبل سے قبل عالمی مسائل پر غورخوض کے لیے ہونے والے اجلاس کے پہلے روز نوجوانوں کو مرکزی حیثیت حاصل رہی جنہوں نے صنفی مسائل، موسمیاتی بحران، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پائیدار ترقی کے اہداف کے رنگوں کی مناسبت سے یہ پویلین بھی بنایا گیا تھا۔
© Partnerships Office/Patrick M

دنیا کو بحرانوں کا سامنا لیکن یو این ان سے نمٹنے کے لیے پرعزم، گوتیرش

بڑھتی ہوئی غربت سے لے کر بدترین صورت اختیار کرتے موسمیاتی بحران تک ہر طرح کے مسائل کی موجودگی میں اقوام متحدہ امن و پائیدار ترقی کے فروغ اور انسانی مصائب کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ’مستقبل کی کانفرنس‘ اہم، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ اور نئے عالمی مسائل پر قابو پانے اور پرانے ہو چکے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے 'مستقبل کی کانفرنس' سے فائدہ اٹھائیں۔

اوزون کی تہہ ماحول کے تحفظ میں اہم ہے۔
UN Photo/R. Kollar

موسمیاتی تبدیلی: اوزون تہہ مکمل بحالی کے راستے پر گامزن

عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ کرہ ارض کے گرد اوزون گیس کی تہہ طویل مدتی بحالی کی جانب درست سمت میں گامزن ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن 77 کے موقع پر برازیل کے مشہور فنکار ایڈوارڈو کوبرا نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی دیوار پر یہ میورل بنایا تھا۔
UN Photo/Rick Bajornas

یو این کانفرنس برائے مستقبل کے بارے میں جاننے کے پانچ اہم نقاط

کیا دنیا کا انتظام کسی اور انداز میں بھی چلایا جا سکتا ہے؟ اس قدر عالمی ابتری کے دور میں ہم مستقبل کو منصفانہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ حالیہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایک بڑے اجلاس کو عالمی برادری کے لیے ان سوالات کے جواب ڈھونڈںے اور تمام انسانوں کے فائدے کی خاطر ایک نیا راستہ تشکیل دینے کا نادر موقع قرار دیا گیا ہے۔

رواں سال بلوچستان پولیو سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں اب تک 12 بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Asim Khan

پاکستان: پولیو متاثرین میں اضافہ پر ڈبلیو ایچ او کو گہری تشویش

پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ میں دوبارہ شدت آ گئی ہے جہاں اس سال ملک میں اس بیماری کے 16 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔