تنازعات اور موسمیاتی بحرانوں سے بچوں کی غذائی غربت میں اضافہ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ عدم مساوات، جنگوں اور موسمیاتی بحران کے باعث بچوں میں غذائی غربت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ عدم مساوات، جنگوں اور موسمیاتی بحران کے باعث بچوں میں غذائی غربت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ 2028 تک کم از کم ایک سال ایسا ہو گا جب عالمی حدت میں اوسط اضافہ قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سیلسیئس کی حد سے تجاوز کر جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کاربن کے بڑھتے ہوئے اخراج پر فوری قابو پانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا موسمیاتی بحران سے نمٹنے کی قدرت رکھتی ہے لیکن اس مقصد میں کامیابی کے لیے فوری اقدامات کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے زمین کے ماحولیاتی نظام کو آلودگی، موسمیاتی اثرات اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی بحالی پر خرچ کیا جانے والا ہر ڈالر 30 ڈالر کے معاشی فوائد دیتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے بین الاقوامی طبی ضوابط (آئی ایچ آر) کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترامیم پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ وباؤں کی روک تھام کے معاہدے کو ایک سال میں حتمی صورت دے دی جائے گی۔
مصنوعی ذہانت پر اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس جمعہ کو جنیوا میں ختم ہو گئی ہے جس میں گمراہ کن اطلاعات اور ڈیپ فیک سے موثر تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی نگرانی اور اس کے مفید استعمال کا معاملہ موضوع بحث رہا۔