انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

ایس آئی ڈی ایس کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں پیر کو شروع ہو گئی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (بائیں سے چوتھے نمبر پر) بھی شریک ہیں۔
UN Photo

سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع

چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک (ایس آئی ڈی ایس یا سڈز) کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں شروع ہو گئی ہے جس میں ان ممالک کو بڑے عالمی مسائل کا مقابلہ کرنے اور پائیدار ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک دلیرانہ اور انقلابی لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔