انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

غیرملکی کارکن متحدہ عرب امارات کے ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Apex

سال 2024 میں بے روزگاری بڑھنے کا امکان، آئی ایل او کا انتباہ

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں بے روزگاری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ عدم مساوات میں اضافے اور استعداد کار میں کمی کے باعث معاشی افق پر کئی طرح کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔

مالی میں اظہار رائے کے بعد ووٹر کے ہاتھ پر انمٹ سیاہی لگائی جا رہی ہے۔
UN Photo/Marco Dormino

سال 2024: ساٹھ ممالک میں انتخابات کا انعقاد ہوگا، ترک کا شفافیت پر زور

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں جن کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جانا چاہیے۔

پاکستان کے جنوبی علاقے میں بچے خشک زمین پر کھیل رہے ہیں۔
© UNICEF/Vlad Sokhin

موسمیاتی انصاف کا وقت آن پہنچا ہے، یو این چیف

یورپی موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس پڑنے والی شدید ترین گرمی کے باعث مجموعی عالمی حدت میں قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.48 ڈگری سیلسیئس اضافہ ہوا ہے جو پیرس معاہدے میں طے کردہ 1.5 ڈگری کی حد سے معمولی سا ہی کم ہے۔

چینی کی بین الاقوامی تجارت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں تقریباً 16.6 فیصد کم رہی۔
Photo: WHO/Christopher Black

خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رحجان، ایف اے او

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ اس طرح دنیا بھر میں خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے خدشات بھی قدرے کم ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے ایک سکول کا طالبعلم جراثیموں سے بچاؤ کے لیے ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے۔
© UNICEF/Hafiz Al Asad

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیز اضافہ، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور شمالی کُرے میں آئندہ موسم سرما کے دوران اس بیماری کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔