انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

پروگرام کے تحت تدریسی طریقہ ہائے کار کو جدید بنانے اور اساتذہ کی متواتر پیشہ وارانہ ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
IRIN/Sumaira Jajja

پاکستان: سندھ میں اساتذہ کی حاضری میں بائیومیٹرکس کا استعمال

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے تعلیمی پروگرام کی بدولت سکولوں کے انتظام اور تدریسی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس سے 55 ہزار سے زیادہ بچوں کو فائدہ پہنچا۔

شام کے مہاجر کیمپوں میں مقیم ستر لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
© UNICEF/Aaref Watad

دنیا میں 25 کروڑ بچے سکول جانے سے محروم، یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہے کہ تعلیم کے میدان میں کئی دہائیوں سے ہونے والی ترقی اور اس کے لیے عالمی وعدوں کے باوجود 25 کروڑ سے زیادہ بچے اور نوعمر افراد سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔

سال 2022 میں آنے والے سیلاب سے مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا اور 80 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے۔
Courtesy: Pakistan Lok Sujag

پاکستان: موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کے لیے سیلاب کی پیشگی اطلاع کا منصوبہ

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) پاکستان میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے لوگوں کی زندگی، صحت، گھربار اور روزگار کو اس قدرتی آفت سے موثر تحفظ میسر آئے گا۔

کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والوں اور پلاسٹک جمع کر کے روزی کمانے والوں کے حالات زندگی میں بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
© UNHCR/Charity Nzomo

ماحول کے لیے مضر پلاسٹک آلودگی پر فوری قابو پانا ضروری، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحول کو تباہ کر رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے دنیا کو جلد از جلد ایک پرعزم، پراعتماد اور منصفانہ معاہدہ کرنا ہو گا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کولمبیا کے شہر کالی میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر اقوام متحدہ کے کنونشن کاپ 16 سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Colombia/Santiago Puentes Viana

ذرائع روزگار و عالمی استحکام کو ماحولیاتی بحران سے خطرہ، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی بحران سے روزگار اور عالمی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عملی اقدامات شروع کرنے کے لیے تقریباً 700 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
© Unsplash/Dulcey Lima

جانیے حیاتیاتی تنوع پر کانفرنس کاپ 16 میں زیربحث اہم موضوعات بارے

کولمبیا کے شہر کالی میں ان دنوں دنیا بھر کے ممالک حیاتیاتی تنوع کو بہتر طور سے تحفظ دینے اور ایسے پائیدار لائحہ عمل کی تیاری پر غور و خوض کر رہے ہیں جس سے انسانیت کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مدد مل سکے۔

معدنی ایندھن، کوئلے اور تیل و گیس کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑا حصہ ہے۔
© Unsplash/Ehud Neuhaus

مضر صحت گیسوں کا اخراج 2023 میں نئی بلندیوں پر رہا، رپورٹ

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ریکارڈ اضافہ ہوا جسے روکنے کے لیے سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں غیرمعمولی حد تک کمی نہ لائی گئی تو کرہ ارض کے درجہ حرارت میں 3.1 ڈگری سیلسیئس تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
© Unsplash/Nik Shuliahin

تحفظ ماحول کے محاذ پر دنیا ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے بتایا ہے کہ اس وقت گرین ہاؤس گیسوں کا سالانہ اخراج اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے جس کے نتیجے میں بڑھتی عالمی حدت کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مواصلاتی ضابطہ بندی سے متعلق بین الاقوامی اسمبلی ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔
© ITU

مواصلاتی ضابطہ بندی پر بین الاقوامی اسمبلی کا انڈیا میں اجلاس

مواصلاتی ضابطہ بندی سے متعلق بین الاقوامی اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہو گئی ہے جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے بین الاقوامی ضابطوں کی تیاری پر بات چیت ہو گی۔