انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپ' کی حیثیت سے 'زندہ دریائے سندھ' اقدام کو کسی ملک یا خطے میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی اقدامات کی بہترین مثال قرار دیا گیا ہے۔
© FAO/Pakistan

’زندہ دریائے سندھ‘ ماحولیاتی بحالی کے دنیا کے سات بڑے منصوبوں میں شامل

پاکستان میں تیزی سے انحطاط کا شکار ہوتے دریائے سندھ کے طاس کو بچانے کے اقدام 'زندہ دریائے سندھ' کو ماحولیاتی نظام کی بحالی سے متعلق اقوام متحدہ کے سات بڑے منصوبوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایران کے علاقے تبریز میں تانبے کی ایک کان۔
© Unsplash/Omid Roshan

جانیے ماحول دوست توانائی کی معدنیات اور ان سے جُڑی آلودگی بارے

اگر دنیا معدنی ایندھن کا استعمال ترک کر دے تو ہمیں کمیاب معدنیات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہو گی جو ونڈ ٹربائن اور سولر پلانٹ جیسے توانائی کے قابل تجدید ذرائع میں استعمال ہوتی ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کا 55واں اجلاس جنیوا میں شروع ہوا ہے۔
UN Photo/Elma Okic

انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں ایجنڈا برائے تحفظ کا آغاز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری سے ہر جگہ ہر فرد کے انسانی حقوق کو تحفظ دینے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیل کے حملے سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے۔6) میں 6,000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے جو ایک ریکارڈ ہو گا۔
UNEP/Duncan Moore

ماحول پر یو این اسمبلی کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟

ہر دو برس کے بعد اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کرہ ارض کو درپیش اہم ماحولیاتی مسائل پر اکٹھے ہو کر بات چیت کرتے ہیں۔ اسے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے) کہا جاتا ہے جس کا چھٹا اجلاس 26 فروری سے کینیا میں شروع ہو رہا ہے۔

ٹیسلا کار آٹو پائلٹ پر چلتے ہوئے۔
© Ian Maddox

روبوٹ کاریں اب حقیقت، سوال یہ ہے کہ انہیں محفوظ کیسا بنایا جائے؟

خودکار طریقے سے چلنے والی کاروں میں محفوظ اور منظم انداز میں سفر کرنا کئی دہائیوں سے انسان کا خواب رہا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں متاثر کن ترقی کے باوجود ابھی تک ایسی گاڑیاں عام ہونا دور کی بات معلوم ہوتی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
United Nations/Stephanie Tremblay

میونخ کانفرنس: گوتیرش کا نئے عالمی نظام کی ضرورت پر اصرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے تمام لوگوں کے لیے مساوی طور پر فائدہ مند نئے عالمی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ انتظام تقسیم میں اضافہ کر رہا ہے اور عدم اطمینان کا باعث ہے۔