انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

ضمیر اکرم پاکستان کے سفیر رہے ہیں اور آجکل انسانی حقوق کونسل کے ترقی پر خصوصی اطلاع کاروں کے ورکنگ گروپ کے چیئرپرسن ہیں۔
UN News

انسانی حق برائے ترقی پر امیر ممالک کی دلچسپی کم، ضمیر اکرم

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 'ترقی کے حق' پر ورکنگ گروپ کے سربراہ سفیر ضمیر اکرم نے کہا ہے کہ ترقی بنیادی انسانی حق ہے، تاہم عالمگیر اتفاق رائے کی غیرموجودگی اور عدم تعاون کے باعث اس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش انٹارکٹکا میں برف کی تہوں کو دیکھ رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

دورہ انٹارکٹکا میں گوتیرش کی اپیل ’موسمیاتی بدنظمی‘ روکیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ انٹارکٹکا کو سویا ہوا جن کہا جاتا ہے لیکن اب موسمیاتی ابتری نے اسے بیدار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطب جنوبی موسمیاتی بدنظمی کا شکار ہے۔

جنوبی سوڈان میں موسمی شدت نے مقامی لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جو پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہیں۔
© UNICEF/Sebastian Rich

گلوبل ساؤتھ کو موسمیاتی بحران سے بچانے کے لیے کئی ٹریلین ڈالر درکار

انسانی حقوق اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ڈیوڈ بوئیڈ نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مالیاتی وسائل کی فراہمی کے لیے انسانی حقوق پر مبنی طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے کہا ہے۔ 

سیکرٹری جنرل چلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے G20 کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

جی20 ممالک مالی و موسمیاتی انصاف کی قیادت کریں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث کڑے مسائل کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ معیشتوں کو مالیاتی و موسمیاتی انصاف ممکن بنانا ہو گا۔

تقویٰ احمد نے جسمانی معذوری کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور نوعمری میں ہی بچوں خصوصاً لڑکیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
© UNICEF/Ahmed

یونیسف کی طرف سے پاکستان میں پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر

قیامِ امن، شمولیت، معذور افراد کے حقوق اور فروغ تعلیم کے لیے کام کرنے والی 16 سالہ تقویٰ احمد کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

چھ سالہ شامی بچہ جو جنگ سے بچ کر اپنے ماں باپ کے ساتھ عراق میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
© UNICEF/Anmar Rfaat

یو این اہم معاہدے کے چونتیس سال بعد بچوں کے حقوق خطرے میں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی سربراہ کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ جنگوں، بڑھتی ہوئی غربت اور موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کے لیے خطرہ بڑھ رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے ان کے حقوق برقرار رکھنا ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقدامات کے حامی مالدیپ کے نوجوان پلے کارڈ اٹھائے کھڑے ہیں جن پر اہم پیغامات درج ہیں۔
© UNICEF/Pun

یو این کا موسمیاتی تبدیلی پر دوررس اقدامات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ معدنی ایندھن کی صورت میں موسمیاتی بحران کی زہریلی جڑ کو اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔

جنوبی ایشیا کے لیے یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجے سیکرا کا کہنا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی نوعمر لڑکیاں اسی خطے میں رہتی ہیں اور وہ زندگی میں کئی پہلوؤں سے لڑکوں کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔
Matthew Lewis/ICC via Getty Images

کرکٹ کو بنایا یونیسف اور آئی سی سی نے مساوی مواقع کا کھیل

انڈیا میں ختم ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ سنسنی خیز مقابلوں کے علاوہ مقامی بچوں کے لیے ایسے دلچسپ مواقع بھی لایا جن کی بدولت انہیں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سے کھیل کے گُر سیکھنے کے ساتھ لڑکیوں اور لڑکوں کے مساوی حقوق سے بھی آگاہی ملی ہے۔