انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

اس سال جون میں کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک شہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔
UN News

بڑھتی تپش میں موسمی انحطاط اور فضائی آلودگی کا خطرہ: یو این چیف

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنگلوں کی بھڑکتی آگ اور ریگستانی دھول کے نتیجے میں تواتر سے آنے والی گرمی کی لہریں فضائی معیار اور انسانی صحت میں تیزی سے گراوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔

جنرل اسمبلی کے سبکدوش ہونے والے صدر سابا کوروشی معروف چوبی ہتھوڑی رسمی طور پر اپنے جانشین ڈینس فرانسس کے حوالے کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

انسانیت کی بقاء کا انحصار باہمی تعاون پر ہے: سابا کوروشی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77واں اجلاس منگل کی صبح نیویارک میں ختم ہوا۔ اس موقع پر اسمبلی کے سبکدوش ہونے والے صدر سابا کوروشی نے واضح کیا کہ ارضی سیاسی مخاصمتوں کے ہوتے ہوئے ممالک کے مابین تعاون ناگزیر طور پر ضروری ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقی موسمیاتی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo

گوتیرش کا افریقہ کو قابل تجدید توانائی کا ’سپر پاور‘ دیکھنے کا خواب

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ افریقہ بھر میں ناانصافی کی آگ امیدوں اور امکانات کو بھسم کیے دیتی ہے جبکہ دنیا کو موسمیاتی بحران کا سامنا ہے اور یہ براعظم عالمی حدت کے بعض بدترین اثرات جھیل رہا ہے۔

وسطی جمہوریہ افریقہ، چاڈ، نائجیریا، گنی، صومالیہ اور گنی بساؤ میں رہنے والے بچوں کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Raphael Pouget

افریقی بچے موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ خیمازہ بھگت رہے ہیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے وہاں بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے مگر وہ اس بحران سے مطابقت پیدا کرنے، اس سے نمٹنے اور اپنی زندگی کی بقا کے لیے درکار مالی مدد سے محروم ہیں۔