انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پائیدار ترقی کے اہداف

سورینیم میں ایک ہیلتھ ورکر کووڈ۔19 کے لیے نمونے کی جانچ کر رہی ہیں۔
© UNICEF/Timoty Henny/Slingshot

کووڈ۔19 کی وجہ سے 55 ممالک کو ہیلتھ ورکروں کی کمی کا سامنا

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کم از کم 55 ممالک کو طبی کارکنوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جو بہتر اجرتوں کی تلاش میں امیر ممالک کو جانا چاہتے ہیں جنہوں ںے کووڈ۔19 وبا کے دوران انہیں بھرتی کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔

اومان کے صحرا میں بارش کر پانی ایک جگہ اکٹھا ہے۔
WMO/Said Alshukaili

گلوبل وارمنگ کے خاتمے کے لیے سائنسی حقائق ماننا ضروری: گوتیرش

موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل کے نئے اجلاس کے آغاز پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی حدت میں فوری کمی لانے کے لیے دنیا کے رہنماؤں کو ٹھوس سائنسی رہنمائی پر دھیان دینا اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔

دنیا میں 69% مردوں جبکہ 63% خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
© Ed Pagria

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی خواتین کے خلاف تعصب کا ایک نیا ذریعہ: گوتیرش

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں سول سوسائٹی کی خواتین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو بتایا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

برازیل کے فنکار ایڈورڈو کوبرا اور ان کی ٹیم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر  جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس کے موقع پر یہ میورل (دیوارگیر) پینٹنگ بنائی تھی جسے تحفظِ ماحول اور پائیداری کے نام کیا گیا تھا۔
UN News/Matthew Wells

عالمی مستقبل میں ’نئی روح پھونکنے‘ کی گوتیرش کی کوشش

اقوام متحدہ نے آنے والی نسلوں کے لیے عالمی برادری کے وعدوں کی تکمیل اور یہ یقینی بنانے کے لیے نئے پالیسی اقدامات شروع کیے ہیں کہ دنیا کووڈ۔10 وبا جیسے ''پیچیدہ دھچکوں'' سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے تیار ہو۔

کیگالی، روانڈا، میں یہ کوڈر بچت اور مالی خودمختاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایپس تیار کرتی ہیں۔
© UNICEF/Mary Gelman

خواتین کے عالمی دن پر ڈیجیٹل صنفی مساوات مرکز توجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بدھ کو ہر جا نیلا رنگ دکھائی دیا جب قریباً 1,800 افراد خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے وہاں جمع ہوئے۔ اس سال مشمولہ اور تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم کی ضرورت اس دن کا خاص موضوع تھا۔

کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں افغان لڑکیوں کے وفد نے اپنا روبیٹکس پراجیکٹ پیش کیا۔
UN News/Anold Kayanda

رکاوٹوں کے باوجود تکنیکی شعبہ میں خواتین کی نمایاں کامیابیاں

کم ترین ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں اقوام متحدہ کی پانچویں کانفرنس (ایل ڈی سی 5) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے جس کے شرکا نے دنیا بھر کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منایا اور ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کی حاصل کردہ کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ وولکر ترک جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے باونویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Violaine Martin

عالمگیر مسائل کے حل کے لیے تازہ فکر کی ضرورت ہے: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ حالیہ پیچیدہ مسائل پر قابو پانے کے لیے حقوق کی پامالیوں سے نمٹنے اور مسائل حل کرنے کے لیے نئی سوچ اور دلیرانہ سیاسی قیادت درکار ہے۔ انہوں ںے یہ بات انسانی حقوق کونسل کو سالانہ عالمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔

یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باحوس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

خواتین، امن، اور سلامتی کے ایجنڈے میں ’انقلابی تبدیلی‘ کی ضرورت

صنفی مساوات کے حصول کے لیے عالمگیر کوششوں کی قیادت کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ قیام امن میں خواتین کی شمولیت کے لیے بروقت نئے اہداف اور موثر منصوبے بنانا ہوں گے۔