لبنان اسرائیل سرحد: امن کاروں پر حملوں کی تحقیقات کا آغاز
لبنان میں اسرائیل کے ساتھ سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے امن کاروں کو ایک مرتبہ پھر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لبنان میں اسرائیل کے ساتھ سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے امن کاروں کو ایک مرتبہ پھر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یوکرین پر روس کے حملے کو 1,000 یوم مکمل ہونے کو ہیں جہاں اب تک ہزاروں شہری ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں اور جنگ کے دوران تیسرے موسم سرما کی آمد پر توانائی کی فراہمی کا نظام تباہی کے دھانے پر ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا پہلے سے زیادہ پرتشدد اور منقسم ہو گئی ہے لیکن کسی بھی طرح کے حالات میں تشدد کو قابل جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے تحفظ کے لیے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد متواتر بڑھ رہی ہے اور گھر بار چھوڑ کر محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر 25 ہزار ٹن گولہ بارود برسایا ہے جو دو جوہری بموں کے برابر ہے اور اس کے جنگی ہتھکنڈے فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہیں۔
اقوام متحدہ کے حکام نے افغانستان میں گزشتہ دنوں کھیل کے میدان میں سرعام سزائے موت دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکمرانوں سے ایسے اقدامات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں روزانہ ضرورت کی خوراک ناپید ہوتی جا رہی ہے اور لوگوں کے بھوکوں مرنے کا خطرہ ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر روس کے حالیہ حملوں کے باعث ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 65 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی سرحد کے متوازی 'بلیو لائن' پر اس کی تنصیبات اور چیک پوسٹوں پر متواتر حملے ہو رہے ہیں جبکہ لبنان بھر میں شہری علاقوں پر اسرائیل کی مہلک بمباری میں بھی تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔
غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں حائل کڑی رکاوٹوں کے باعث بڑے پیمانے پر بھوک پھیل رہی ہے۔ علاقے میں قحط کے سنگین خطرے کے پیش نظر منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔