انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں میں جاری لڑائی کی وجہ سے ہزاروں لوگ بھاگ کر جنوبی سوڈان پہنچے ہیں۔
© WFP/Peter Louis

سوڈان کے بحران کے متعلق جانیے 5 حقائق اس وڈیو میں

سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) اور سوڈانی مسلح افواج (SAF) کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور گردونواح میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ ان دگرگوں حالات میں رہنے والے بہت سے خاندانوں کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، خواتین اور بچے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ آئیے اس وڈیو میں جانیے سوڈان کے بحران سے متعلق پانچ اہم حقائق۔

سوڈانی پناہ گزین مصر کے جنوبی شیر اسوان بھی پہنچ رہے ہیں۔
© UNHCR/Christine Beshay

سوڈان میں محفوظ اور فوری انسانی امداد کی ضرورت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازعے اور بڑھتی ہوئی انسانی تباہی سے ملک اور خطے میں مزید غارت گری ہونے سے پہلے لڑائی کا فوری بند ہو جانا ضروری ہے۔

لائبیریا میں امن دستوں کے ساتھ خدمات سرانجام دینے والی چین کی ایک پولیس افسر گشت کے دوران بچوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے
UN Photo/Albert Gonzalez Farran

امن کوششوں کے 75 سال: یو این ہیڈکوارٹرز میں تصویری نمائش

اقوام متحدہ کے زیراہتمام قیام امن کی کارروائیوں کو 75 سال مکمل ہونے پر ایک نئی تصویری نمائش سوموار کو ادارے کے ہیڈکوارٹر میں شروع ہوئی جس میں قیام امن کے لئے کام کرنے والے فوجی و غیرفوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش (بائیں جانب) سوڈان کے بحران پر ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سوڈان: اقوام متحدہ کی فریقین سے جنگ بندی کی پھر اپیل

اقوام متحدہ سوڈان میں عسکری طاقت سے حصول اقتدار کی لڑائی کو فوری ختم کرنے کی اپیل کر رہا ہے. سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش، افریقن یونین، عرب لیگ، مشرقی افریقی بلاک اور دیگر تنظیموں نے اس بحران پر جمعرات کو ورچوئل اجلاس کیا ہے۔

ماہ رمضان کے دوران سالانہ دوروں کے سلسلے میں سیکرٹری جنرل کو افغانستان، مالی، نائیجریا، نیوزی لینڈ، اور صومالیہ جانے کا موقع ملا۔
UN Video

ماہ رمضان میں گوتیرش کا پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ہر سال ماہ رمضان میں یکجہتی کے اظہار کے لیے کسی ایسے ملک میں جاتے ہیں جہاں پناہ گزینوں کی بستیاں آباد ہیں۔ وہ اس دوران روزہ رکھتے ہیں اور کسی مقامی خاندان کے ساتھ افطار کرتے ہیں۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران برکینافاسو کے ایک فوجی نائیجر اور مالی کی سرحدوں کے قریب ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔
© Michele Cattani

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقوام متحدہ افریقہ کے ساتھ ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی پر قابو پانے میں کوشاں ممالک کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کو واضح کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اگرچہ کوئی خطہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن افریقہ کی صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے۔

انتونیو گوتیرشن نے ماہ رمضان کو انسانیت کے ناطے اکٹھے ہونے کا وقت قرار دیا ہے۔
United Nations

رمضان: برکتوں کے مہینے کے آغاز پر سیکرٹری جنرل کا پیغام ہکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رمضان سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان دنوں دنیا بھر کے مسلمان یہ مقدس مہینہ منا رہے ہیں جو ''مشترکہ انسانیت کے ناطے سے اکٹھا ہونے'' کا وقت ہے۔

یمن کے علاقے موکھا کی عارضی پناہ گاہوں میں مقیم بچے۔
© WFP/Annabel Symington

یمن: بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے یونیسف کی ہنگامی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یمن میں لاکھوں لوگوں کو بھوک اور غذائی قلت کے پہلے سے کہیں زیادہ شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یوکرین کا شمال مشرقی شہر خارکیو بمباری سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
© UNOCHA/Matteo Minasi

یوکرین: روسی ٹارچر اور بجلی گھروں پر حملے انسانیت کے خلاف ممکنہ جرائم

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار تفتیش کاروں کی جانب سے جاری تحقیقات کے تازہ ترین نتائج سامنے آنے کے بعد یوکرین میں روس کی افواج کو جنگی جرائم کے نئے الزامات کا سامنا ہے۔