انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

حلب میں حالیہ کشیدگی کے دوران گولہ بارود کے استعمال سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل۔
OCHA

شام: باغیوں کے حملوں کے نتیجہ میں 280,000 افراد نقل مکانی پر مجبور

شام میں حکومت کے زیرانتظام علاقوں پر دہشتگرد تنظیم حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) اور دیگر مسلح دھڑوں کے بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد ملک کے شمال مغربی علاقے میں 280,000 سے زیادہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

قرارداد کے حق میں 157 اور مخالفت میں 8 ووٹ آئے جبکہ 7 ارکان (ممالک) نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

جنرل اسمبلی: فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی مسئلے کے پرامن حل، اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق شعبے کی افادیت اور اسرائیل پر گولان کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دینے کی قراردادیں منظور کر لی ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض۔
Riyadh, the capital of Saudi Arabia.

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی سزائے موت پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عرب میں مصر کے تین شہریوں کو سزائے موت دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ایسی مزید سزاؤں پر عملدرآمد نہ کرے۔

اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ فلسطینی سوال پر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

مشرق وسطیٰ میں امن طاقت کے زور پر ناممکن، صدر جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے واضح کیا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی طاقت یا قبضے کے زور پر ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے بات چیت، باہمی احترام اور عالمی قانون کی بنیاد پر منصفانہ، جامع و پائیدار طریقہ ہائے کار سے کام لینے کا عزم درکار ہے۔

خانہ جنگی میں شام کے علاقہ حلب کا بیشتر حصہ کھنڈر میں بدل چکا ہے۔
© UNOCHA

شام: تازہ کشیدگی میں طبی سہولتیں بھی نشانہ، ہلاکتوں میں اضافہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں زور پکڑتے تشدد کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہو رہی ہے۔ اس لڑائی میں طبی سہولیات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

شام کے علاقے حلب، ادلب اور حمہ میں سلامتی کے خدشات کے باعث امدادی سرگرمیاں بڑی حد تک معطل ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

حلب میں فوری فائربندی اور فریقین سے عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمال مغربی شام میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لڑائی کو فی الفور روکنے اور فریقین پر بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ امینہ محمد غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN News

فلسطینیوں کی تکالیف کے خاتمہ کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غزہ کی صورتحال کو ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی لوگوں کی تکالیف کا خاتمہ کرنے اور مزید تباہی کو روکنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک مظاہرہ۔
Unsplash/Pyae Sone Htun

میانمار: تین سالہ فوجی آمریت میں 6000 شہری ہلاکتوں پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے میانمار میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے اپنی سمت درست کرنے اور لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔