انسانی حقوق کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنیادی حقوق کو لاحق بڑھتے ہوئے مسائل کی موجودگی میں عالمگیر یکجہتی اور فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنیادی حقوق کو لاحق بڑھتے ہوئے مسائل کی موجودگی میں عالمگیر یکجہتی اور فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تقسیم، بداعتمادی اور تشدد سے بھری دنیا میں نسل کشی کا عفریت اب بھی منڈلا رہا ہے۔ اس جرم کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلوں کا احترام کرنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں موسم سرما کی بارش سے تقریباً 10 لاکھ بے گھر لوگوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی صحت و زندگی کو تحفظ دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے شام میں سیاسی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مستحکم مستقبل کے لیے مشمولہ سیاسی بات چیت کا فوری آغاز کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نےکہا ہے کہ 14 سالہ جنگ اور آمرانہ حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد شام میں لوگوں کے پاس مستحکم اور پرامن مستقبل کی تعمیر کا تاریخی موقع ہے جس سے انہیں فائدہ اٹھانا ہو گا۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک کے پرامن مستقبل کے لیے سیاسی بات چیت شروع کرنے پر زور دیا ہے جبکہ امدادی امور کے لیے ادارے کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو مدد دینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
عراق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے محمد الحسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک نے کئی مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حصہ نہیں بنا لیکن بدعنوانی اور دیگر مسائل کی صورت میں اسے اب بھی کئی مشکلات درپیش ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثی جنگجوؤں کے زیرحراست امدادی کارکنوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ملک میں لاکھوں لوگوں کویو مدد پہنچانے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کسی حد تک فعال آخری ہسپتال پر رات گئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں طبی عملے کے چار ارکان سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے سے قبل عملے اور مریضوں کو انخلا کے احکامات نہیں دیے گئے تھے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دے اور بے گھر لوگوں سمیت تمام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔