انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

آئی سی سی سیاسی نتائج کی بجائے عالمی قوانین کو مدنظر رکھتی ہے، ترجمان

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ترجمان فادی عبداللہ نے کہا ہے کہ عدالتی جج اپنے فیصلوں کے سیاسی نتائج کی پروا کیے بغیر قانون کے اطلاق کے ذمہ دار ہیں اور ریاستی فریقین کے لیے عدالت اور اس کے اختیارات کے تحفظ میں تعاون کرنا ضروری ہے۔

پندرہ نومبر کو بیروت کے ایک رہائشی علاقے میں میزائل حملے کے بعد اٹھتا ہوا دھوئیں کا بادل دیکھا جا سکتا ہے۔
© UNHCR/Ximena Borrazas

لبنان پر حالیہ دنوں کی مہلک ترین بمباری، 16 لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں لبنان پر اب تک کی مہلک ترین اور انتہائی تباہ کن بمباری ہوئی جبکہ ایک سال کے عرصہ میں اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں بچوں سمیت بھوک کے ستائے ہوئے لوگ روٹی کے ایک ٹکڑے کے لیے قطار لگائے کھڑے ہیں۔
© UNRWA/Ashraf Amra

غزہ: لوٹ مار میں اضافہ جبکہ امدادی سرگرمیاں بند ہونے کے قریب

غزہ بھر میں انسانی امداد کی فراہمی بند ہونے کو ہے جہاں تنور چلانے کے لیے آٹے اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ امدادی قافلوں کو بندوق کے زور پر لوٹنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے رفح کے دورہ کے بعد قاہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© ICC

آئی سی سی وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانا ریاستی فریقین کی ذمہ داری، کریم خان

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے میثاقِ روم کے تمام ریاستی فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد ادارہ ہے۔
UN Photo/Rick Bajornas

آئی سی سی: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم پر اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد دیاب ابراہیم المصری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

UN Photo/Rick Bajornas

انٹرویو: غزہ میں ہمیں سفارتکاری کی ناکامی کا سامنا ہے، ٹور وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ایسی صورتحال درپیش ہے جہاں سفارتی کوششیں ناکام ہیں اور اقوام متحدہ کو قیام امن کے کام میں کڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں جنگ چھڑنے کے بعد امدادی ادارے انروا کے بیشتر سکول بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں میں بدل چکے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: خوراک کی شدید کمی سے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت کے باعث تنور بند ہو رہے ہیں جن پر لاکھوں بھوکے فلسطینیوں کی زندگی کا دارومدار ہے۔