انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

مختلف مذاہب کے رہنماء امن اور ہم آہنگی کا عہد کرتے ہوئے۔
UN News/Eileen Travers

نفرت اور غلط اطلاعات کے خلاف عالمی رہنماؤں کا امن اعلامیہ

'تہذیبوں کے اتحاد' کے 10ویں عالمی فورم میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے امن کا عہد نامہ منظور کیا ہے جس میں اظہار نفرت اور غلط اطلاعات کا پھیلاؤ روکنے، مصنوعی ذہانت کو امن و آشتی کے لیے کام میں لانے اور مذاہب و معاشروں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بات کی گئی ہے۔

خواتین صحافیوں کو پریس کانفرنسوں میں شرکت کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

افغانستان: میڈیا اور آزادی اظہار رائے شدید پابندیوں کا شکار، رپورٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن(یونیما) کی جانب سے جاری کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد میڈیا کی آزادی کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن جو ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پیشگی اجلاس کے شرکاء۔
UN Photo/Manuel Elías

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غزہ میں بگڑتے انسانی بحران کو ہولناک اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے علاقے میں بلاتاخیر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد بیروت میں تباہی کا ایک منظر۔
© UNHCR/Ximena Borrazas

لبنان: اسرائیلی حملوں میں وسیع تباہی، وولکر ترک کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لبنان میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اور تباہی کا یہ سلسلہ روکنے میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

پرتگال میں 'تہذیبوں کے اتحاد' کے 10ویں سہ روزہ عالمی فورم میں دنیا بھر سے نوجوان مندوبین بھی شریک ہیں۔
UN News/Eileen Travers

تہذیبوں کے اتحاد فورم کے پہلے دن نوجوانوں چھائے رہے

'تہذیبوں کے اتحاد' کا 10واں سہ روزہ عالمی فورم پرتگال کے شہر کیسکس میں جاری ہے جس کے پہلے روز سوموار کو نوجوانوں کے 150 سے زیادہ وفود نے دنیا کو امن، اتحاد اور کثیرالثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

غزہ کا کمال عدوان ہسپتال مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔
© WHO

غزہ: طوفانی بارشیں اور اسرائیلی حملے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں اسرائیل کی کارروائیوں میں دو روز کے دوران ہسپتال کے ڈائریکٹر اور طبی عملے کے ارکان سمیت مزید 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک غیر سرکاری تنظیم ’زیمبیا سرکس‘ تہذیبوں کے اتحاد کے دسویں عالمی فورم میں بطور مندوب شریک ہے۔
Circus Zambia

تہذیبوں کا اتحاد کیا ہے اور اس وقت یہ کیوں اہم ہے؟

غزہ، لبنان، سوڈان، یوکرین اور دیگر جگہوں پر جنگیں ہو رہی ہیں، دنیا کے متعدد حصوں میں بھوک اور قحط پھیل رہا ہے جبکہ آن لائن و آف لائن نفرت، یہود مخالفت اور اسلامو فوبیا میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار محمد ہادی یروشلم سے ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
United Nations

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے دوری کے نتائج خطرناک، محمد ہادی

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار محمد ہادی نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کیا گیا تو اس کے منفی اثرات ناصرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر دنیا پر بھی مرتب ہوں گے۔

یو این امن کار یونیفیل کی ایک چوکی سے بلیو لائن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
© UNIFIL/Haidar Fahs

لبنانی فوج پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، یونیفیل

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفیل) نے ملکی فوج پر اسرائیل کے حملوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

غزہ کے جنوبی علاقہ خان یونس کے ایک تنور کے باہر خواتین اور بچے خوراک کے حصول کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں۔
© UNRWA/Ashraf Amra

اسرائیلی بمباری میں ملیامیٹ شمالی غزہ میں ہر طرف موت کا راج

50 روز سے زیرمحاصرہ شمالی غزہ اسرائیل کی بمباری سے ملیامیٹ ہو چکا ہے۔ علاقے میں انسانی امداد کی رسائی ختم ہو گئی ہے اور پناہ کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو ہر جگہ موت اور تباہی کا سامنا ہے۔