انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کھڑی کی گئی دیوار کے ایک طرف اسرائیلی آبادکاری دیکھی جا سکتی ہے۔
Ryan Rodrick Beiler

اسرائیل فلسطینی علاقوں کا غیر قانونی قبضہ چھوڑنے کا پابند، تحقیقاتی کمیشن

انسانی حقوق کے اعلیٰ سطحی غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے تحت تمام رکن ممالک اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غیرقانونی قبضہ ختم کرائیں۔

یونیفیل سے وابستہ ایک امن ہلکار بلیو لائن کے قریب فرائض سرانجام دیتے ہوئے۔
© UNIFIL

لبنان اسرائیل سرحدی کشیدگی کے باوجود یونیفیل کا فرائض نبھانے کا عزم

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں شدید بمباری کے باوجود اپنی جگہ نہ چھوڑنے اور سلامتی کونسل کی تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہنے کا عزم کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں سے جان بچانے کے لیے لبنان کے شہری بڑی تعداد میں ہمسایہ ملک شام کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Rami Nader

لبنان: جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد میں ہیضہ پھیلنے کا خطرہ

شمالی لبنان میں انتہائی معتدی ہیضے میں مبتلا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے باعث بے گھر ہونے والے لوگوں کی صحت و زندگی کو اس مہلک بیماری سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل جوئس ایمسویا فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ کو خوراک اور ایندھن سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید کمی کا سامنا، مسویا

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات دن بدن بدترین ہوتے جا رہے ہیں جہاں انسانی امداد بند ہے، ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہو رہا ہے اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

علاقائی کشیدگی کے باوجود یمن میں امن ممکن، یو این نمائندہ خصوصی

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی یمن کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے جہاں تمام تر مشکلات کے باوجود امن کا قیام اب بھی ممکن ہے۔

دکی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 300 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔
© Unsplash/Muhammad Amer

پاکستان: کان کنوں کے قتل پر اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں 20 کان کنوں کی ہلاکت پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات کا ایک علاقہ اسرائیلی بمباری کے بعد کھنڈر میں بدل گیا ہے۔
© UNICEF/Dar al Mussawir/Ramzi Haidar

شمالی لبنان کے رہائشی علاقہ پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی لبنان میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آج ہونے والے اس حملے میں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔