انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی رہائشی علاقہ اسرائیلی بمباری کے بعد تباہی کی تصویر۔
© UNICEF/Dar al Mussawir and Ramzi Haidar

بیروت: اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں پر شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہسپتال کے قریب اسرائیل کے حملے میں 18 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

پناہ کی تلاش میں یوکرین سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 67 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
UNOCHA/Matteo Minasi

دس سالوں میں یوکرینی آبادی میں ایک کروڑ افراد کی کمی، رپورٹ

گزشتہ دہائی کے دوران یوکرین کی آبادی میں ایک کروڑ افراد کی کمی ہوئی ہے جس کا سبب 2014 سے اب تک ملک پر ہونے والے روس کے حملے ہیں جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور  لاکھوں نے ملک سے نقل مکانی کی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے الاقصیٰ ہسپتال کے احاطہ میں قائم پناہ گزینوں کی خیمہ بستی میں آگ لگی ہوئی ہے۔
UNRWA

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر طرف موت کی بُو پھیلی ہے، انرا چیف

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انرا) نے شمالی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ہفتوں سے جاری اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ہر جانب موت کی بو پھیلی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال کے صحن میں خیمہ زن بے گھر خاندانوں پر بھی بمباری کی ہے۔
UN

شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائی پر انسانی حقوق دفتر کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی غزہ میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ متواتر حملے، علاقے سے جبری بیدخلی اور امداد کی فراہمی میں سخت رکاوٹیں فلسطینی آبادی کی مکمل تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔

بیت لاہیا میں انرا کا ایک سکول جو اب بے گھر افراد کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
© UNOCHA video

غزہ: عام شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے شمالی غزہ میں عام شہریوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کے لیے فوری مزاکرات شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Loey Felipe

حماس سربراہ کے ساتھ ’انرا‘ کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’انرا‘ کے سربراہ نے بعض خبر رساں اداروں کی طرف سے غیر مصدقہ اور جعلی خبروں کی بنیاد پر ان کے ادارے کو بدنام کرنے کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ کی بیشتر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
© WFP/Ali Jadallah

غزہ: یو این چیف نے دوہرایا جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ حماس کے رہنماء یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں ایک سال سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل ممکن ہونی چاہیے۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والے ڈگ ہیمرشولڈ 1953 میں اقوام متحدہ کے دوسرے اور سب سے کم عمر سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے تھے۔
UN archive

سابق یو این چیف کی ہلاکت پر تحقیقاتی رپورٹ صدر جنرل اسمبلی کے حوالے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے سابق ہم منصب ڈیگ ہیمرشولڈ کی 1961 میں طیارے کے حادثے میں ہلاکت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ کو پیش کر دی ہے۔