انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر پر سورج طلوع ہو رہا ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

جانیے اقوام متحدہ میں کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے؟

عالمی رہنما اور مختلف شعبوں کے نمایاں ماہرین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جو دنیا کو مزید صحت مند بنانے سے لے کر جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے تک بہت سے امور اور مسائل پر بات چیت کریں گے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن سلامتی کونسل کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
UN Photo/Laura Jarriel

مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے نتیجے میں ملک کے جنگ کا شکار ہونے کا سنجیدہ خطرہ موجود ہے جس پر قابو پانے کے لیے تناؤ میں کمی لانا اور غزہ میں جنگ بندی ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Cia Pak

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ عام مباحثہ کیا ہے؟

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یہ مصروف ترین اور غالباً اہم ترین ہفتہ ہے جہاں دنیا بھر کے رہنما عالمی مسائل پر بات چیت کرنے یا اپنے ممالک کی مخصوص ترجیحات کو واضح کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

الیکٹرانک آلات کے ذریعے حملے کرنے والوں کے پاس یہ جاننے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ اس وقت انہیں کون استعمال کر رہا ہے۔
Unsplash/Brian Wangenheim

لبنان: عام استعمال کے الیکٹرانک آلات کو دھماکوں سے اڑانے کی کڑی مذمت

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے لبنان اور شام میں ہزاروں الیکٹرانک پیجر اور ریڈیو آلات کو دھماکوں سے تباہ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی 'خوفناک' پامالی قرار دیا ہے۔

یوکرین پر میزائل حملے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ کیئو کے علاقے میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© Victoria Ruban

یوکرین: بجلی گھروں پر روسی حملوں سے پانچ لاکھ لوگوں کی نقل مکانی کا امکان

یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن نے بتایا ہے کہ ملک میں توانائی کے نظام پر روس کے متواتر حملوں اور بجلی منقطع ہونے کے باعث آئندہ موسم سرما سے پہلے مزید پانچ لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑ سکتی ہے۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندی روزا اوتنبائیوا سلامتی کونسل کو بریفنگ دے رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

افغانستان: طالبان حکمرانی میں انسانی حقوق مسلسل گراوٹ کا شکار

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کے نئے قوانین کے باعث ملک میں خواتین کی صورتحال اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیروت کا ایک بازار (فائل فوٹو)۔
© World Bank/Dominic Chavez

لبنان: واکی ٹاکی اور پیجر دھماکوں پر گوتیرش کو گہری تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے دھماکوں کی نئی لہر میں مزید لوگوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔