غزہ: رواں ماہ گیارہ سکولوں پر حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے کم از کم 11 سکول رواں مہینے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔