انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

شِنگ جینگ ویغور خودمختار علاقے کا ایک شخص اپنے بچے کے ساتھ۔
Unsplash/Simon Sun

چین سے انسانی حقوق سلب کرنے والے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے قوانین، فوجداری انصاف کے نظام اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو متاثر کرنے والی دیگر پالیسیوں میں تبدیلی لائے۔

انسانی امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انخلاء کے اسرائیلی حکم سے غزہ کے ہسپتالوں کو بھی استثناء حاصل نہیں۔
UN News

غزہ: انخلاء کا اسرائیلی حکم یو این امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر( اوچا) نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی مشکلات شدید تر ہوتی جا رہی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آبادی کو انخلا کے متواتر احکامات کے باوجود جہاں اور جس قدر ممکن ہو امدادی کام بھی جاری ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں مستونگ میں ہوئے ایک مبینہ خودکش حملے میں شدید زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال لے آیا گیا تھا (فائل فوٹو)۔
© Asim Ahmed

پاکستان: یو این چیف کی بلوچستان میں ہوئی شہری ہلاکتوں کی کڑی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یونیسف کے ایک اہلکار غزہ کے لیے پولیو ویکسین کے ڈبوں کا حتمی جائزہ لے رہے ہیں۔
UNICEF

غزہ میں پولیو سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اعلان کیا ہے کہ پولیو ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں غزہ پہنچ گئی ہیں جبکہ امدادی اداروں نے اپیل کی ہے کہ ویکسین مہم کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے۔

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھیاس شمیل نے کہا ہے کہ یوکرین کے لوگ معمول کی زندگی گزارنے کے بجائے میٹرو سٹیشنوں اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں.
© UNOCHA/Sarah Hilding der Weduwen

یو این اعلیٰ اہلکار کی یوکرینی علاقوں پر تازہ روسی حملوں کی مذمت

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار نے ملک پر روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ پندرہ علاقوں پر کیے گئے ان حملوں میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

گولان کا علاقہ کافی عرصہ سے تناؤ کی وجہ ہے۔
© Unsplash/Levi Meir Clancy

لبنان اسرائیل تناؤ میں کمی کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی اہمیت ہر زور

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ لبنان۔اسرائیل سرحد پر خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے۔

بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا پناہ گزین خاتون اقوام متحدہ سے امداد وصول کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© WFP/Saikat Mojumder

میانمار خانہ جنگی میں پھنسے روہنگیاؤں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے میانمار میں تیزی سے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں حکومتی فوج اور باغی ملیشیاؤں کی لڑائی سے بچنے کے لیے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

غزہ کی جنگ خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی ضروری، وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انسانی المیہ ہے جسے خطے بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔