انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

شمالی غزہ کا ایک خاندان پناہ کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔
© UNRWA

غزہ: خان یونس سے انخلاء کے اسرائیلی حکم پر اڑھائی لاکھ فلسطینی دربدر

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد علاقے میں افراتفری اور خوف کا سماں ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے 250,000 افراد متاثر ہوں گے جو پہلے ہی کئی مرتبہ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

روزمیری ڈی کارلو کے مطابق افغانستان اپنی نصف آبادی کو حقوق اور مواقع سے محروم رکھ کر نہ تو بین الاقوامی برادری کا حصہ بن سکتا ہے اور نہ ہی معاشی و سماجی طور پر ترقی کر سکتا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

دوحہ کانفرنس: طالبان کو خواتین کے حقوق بآور کرانے کی یو این کوشش

افغانستان کے لیے ممالک کے خصوصی نمائندوں کی تیسری کانفرنس میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا معاملہ بات چیت کے خاص موضوعات میں شامل ہے۔ پہلی مرتبہ ملک کے طالبان حکمران بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے۔
© UNRWA

غزہ: خوراک کی شدید قلت، لوگ درختوں کے پتے کھانے پر مجبور

شمالی غزہ میں جاری شدید لڑائی کے باعث چند روز میں 84 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ خوراک کی شدید قلت قحط میں تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔