انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کی ایک ٹیم جولائی 2014 میں جہاز MH17 کے جائے حادثہ کا معائنہ کر رہی ہے۔
OSCE/Evgeniy Maloletka

ملائشین ایئرلائن کی پرواز MH17 ’مار گرانے‘ والوں کے محاسبے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ملائشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ اس پرواز کو 10 سال قبل مشرقی یوکرین میں مبینہ طور پر مار گرایا گیا تھا۔

غزہ میں فلسطینیوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں اور انخلاء کے نئے اسرائیل حکم کے بعد وہ نئے ٹھکانوں کی تلاش میں ہیں۔
UNRWA

غزہ: یو این امدادی مرکز کے قریب بمباری میں درجنوں ہلاک

غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیل کے متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے میں لڑائی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرو (میز پر بائیں سے تیسرے نمبر پر) سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس ماہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے۔
UN Photo/Loey Felipe

عالمی نظام: سلامتی کونسل میں روس اور امریکہ کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید

عالمی سطح پر منقسم سیاسی منظر نامے کی عکاسی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ہوئی جہاں ارکان نے 'مزید منصفانہ، جمہوری اور پائیدار عالمی نظام کی خاطر کثیرفریقی تعاون' کے موضوع پر اجلاس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فوج میں جبراً بھرتی کیے جانے والے لوگوں کو 10 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دینا ہوتی ہیں۔
© Unsplash/Micha Brändli

شمالی کوریا میں جبری مشقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی، او ایچ سی ایچ آر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لوگوں سے منظم طور پر جبری مشقت لی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تشدد اور جھوٹے الزامات جیسے ہتھکنڈوں سےکام لیا جاتا ہے۔

ہزاروں خاندان گینگ وار کی وجہ سے دارالحکومت پورٹ او  پرنس چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
© UNICEF/Ralph Tedy Erol

ہیٹی کا بحران عالمی برادری کی توجہ کا طلبگار: یو این اور ای یو

اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے امدادی حکام نےکہا ہے کہ ہیٹی میں مسلح جتھوں کے تشدد نے لوگوں کی زندگیاں تہ و بالا کر دی ہیں اور ملک کو درپیش کثیر پہلو انسانی بحران عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔

خانہ جنگی سے جان بچا کر سوڈان کے جنوب مشرقی علاقے سنجا پہنچے والے لوگ ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Osman Rajab

سوڈان: الفاشر میں زیر محاصرہ آٹھ لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار

سوڈان میں بڑے پیمانے پر بھوک اور قحط پھیلنے کا خطرہ ہے جہاں جنگ زدہ ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں زیرمحاصرہ 800,000 افراد خوراک، پانی اور طبی مدد سے بڑی حد تک محروم ہو گئے ہیں۔

محمد الحسن سال 2022 میں یو این جنرل اسمبلی سے سلطنت اومان کے مستقل مندوب کے طور پر خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

محمد الحسن عراق کے لیے یو این امدادی مشن کے سربراہ مقرر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلطنت اومان کے محمد الحسن کو عراق کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ اور ملک میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیمی) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس سال ’نیلسن منڈیلا ڈے‘ کا خاص موضوع ہے 'غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنا اب بھی انسان کے بس میں ہے'۔
Unsplash/John-Paul Henry

غربت اور عدم مساوات کے خلاف منڈیلا کی جدوجہد کو خراج تحسین

اقوام متحدہ نے جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی اور میراث کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے ملک میں نسلی عصبیت کے دور میں آزادی کی خاطر اپنی طویل جدوجہد سے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں المواصی کے مقام پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا جا رہا ہے۔
WHO

غزہ: اسرائیلی حملوں میں تیزی، یو این امداد فراہمی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف

جنوبی اور وسطی غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں میں کم از کم 90 افراد کی ہلاکت اور 300 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اور شراکت دار مشکل ترین حالات میں بھی متاثرین کو علاج معالجہ اور مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غزہ کے علاقے المواصی کی اس سال مئی میں لی گئی ایک تصویر۔ المواصی گزشتہ شب اسرائیلی حملے کا نشانہ تھا۔
UN News/Ziad Taleb

غزہ: المواصی پر اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) غزہ کے علاقے المواصی میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے متاثرین کو ہنگامی طبی مدد پہنچانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور 294 زخمی ہو گئے ہیں۔