انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا ایک بازار۔
Austin Curtis/Unsplash

بنگلہ دیش: ملازمتی کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی طلباء کی ہلاکتوں پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے اور مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔

عالمی عدالت اںصاف۔
© ICJ

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے قرار دیا ہےکہ مقبوضہ مغربی علاقے میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی 'غیرقانونی' ہے اور تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے دہائیوں پر محیط قبضے کو تسلیم نہ کریں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ( فائل فوٹو)۔
UN Photo/Loey Felipe

فلسطینی ریاست کے خلاف اسرائیلی پارلیمان میں ووٹ پر گوتیرش کو افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل کی پارلیمان (کنیسٹ) کی جانب سے دریائے اردن کے مغرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ووٹ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نیلسن منڈیلا نے سمتبر 2004 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔
UN Photo

منڈیلا ڈے: نسل پرستی و عدم مساوات کا خاتمہ ممکن، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ نسل پرستی، غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنا انسان کے اختیار میں ہے اور آنے والی نسلوں کو بہتر دنیا دینے کے لیے تمام لوگوں کو اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔

غزہ میں لوگ محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
UNRWA

غزہ: امدادی سرگرمیاں مشکل جبکہ لوگوں کو سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا

اسرائیل کی جانب سے انخلا کے احکامات پر غزہ کی آبادی کو اب تک کی سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ انسانی امداد کی قلت کے باعث غزہ میں فراہم کی جانے والی خوراک کی مقدار میں کمی لانا پڑ سکتی ہے۔

غزہ کی صورتحال پر روس کی طرف سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سلامتی کونسل: غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر مباحثے میں بتایا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں لوگوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور اس بحران کے خطے میں بھر پھیلنے کا خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

یو این مشن غزہ کے الاہلی ہسپتال میں مصروف عمل ہے (فائل فوٹو)۔
© WHO

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے طبی مراکز پر ہزار سے زیادہ حملے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں نو ماہ سے جاری جنگ میں طبی مراکز پر 1,000 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں اور جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی عسکری کارروائی شروع ہونے کے بعد وہاں کوئی ہسپتال فعال نہیں رہا۔