انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

غزہ میں ایک پانچ سالہ بچہ ایک پناہ گاہ میں بیٹھا ہوا ہے جہاں سینکڑوں دوسرے بے گھر لوگ بھی سر چھپائے ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

یونیسف چیف کی غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال فی الفور بہتر کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ میں سلامتی کی صورتحال کو فی الفور بہتر بنانے کی اپیل کی ہے جہاں امدادی کارکنوں کے لیے خطرناک حالات اور ان پر حملوں کے باعث ضرورت مند لوگوں کو مدد پہنچانے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

گزشتہ نو ماہ میں غزہ کے مکینوں کو اسرائیلی حکم پر کئی مرتبہ ہجرت کرنا پڑ رہی ہے۔
UNRWA

غزہ: خان یونس سے لوگوں کے وسیع انخلاء سے کمیاب وسائل پر دباؤ میں اضافہ

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ سوموار کو غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے انخلا کیا جس کے بعد قریبی علاقوں میں خوراک اور پانی کے محدود ذخائر اور پناہ گاہوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

بیجنگ: فلسطینی دھڑوں میں معاہدے کا گوتیرش کی طرف سے خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بیجنگ میں حماس اور فتح سمیت فلسطینی سیاسی دھڑوں میں طے پانے والے نئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتحاد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ہینز گرنڈ برگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یمنی تنازع کے فریقین بینکاری اور نقل و حمل کے شعبے میں کئی معاملات طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

یمن میں صورتحال دوبارہ خطرناک حد تک بگڑنے کا امکان، یو این خصوصی ایلچی

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے جو دنیا کے مفاد میں نہیں اور عالمی برادری کو اسے روکنا ہو گا۔

وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گیرشکووچ جنہیں روس میں جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
© The Wall Street Journal

روس: امریکی صحافیوں کی سزائیں آزادی صحافت پر سنگین حملہ، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکہ سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو روس میں دی جانے والی قید کی سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام صحافیوں کے لیے خوفناک انتباہ قرار دیا ہے۔

جنوبی علاقے خان یونس سے ہزاروں لوگ اپنے ٹھکانے اور خیمے چھوڑ کر نکل رہے ہیں۔
UNRWA

غزہ: انخلاء کے اسرائیلی حکم پر فلسطینی دربدر، یو این ادارے

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ ترین احکامات پر انخلا کرنے والے لوگ اپنی زندگیاں بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نامعلوم منزل کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا پروگرام برائے خوراک برکینا فاسو کے مشرقی علاقوں میں نقل مکانی اور بے گھری پر مجبور افراد میں اناج تقسیم کر رہا ہے۔
© WFP/Cheick Omar Bandaogo

برکینا فاسو: مسلح گروہوں میں جاری تصادم سے وسیع نقل مکانی کا خدشہ

برکینا فاسو کے مشرقی علاقے میں غیرریاستی مسلح گروہوں کے حملوں سے جان بچا کر ہزاروں لوگ ہمسایہ ملک نیجر کا رخ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات میں نقل مکانی کا بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ کا ’امن محل‘ جہاں عالمی عدالت انصاف بیٹھتی ہے۔
UN Photo

فلسطین: یو این اداروں سے عالمی عدالت کی رائے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیرجانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر (نیویارک) میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

یمن پر اسرائیلی حملے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ہرممکن تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔