انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

بنگلہ دیش کے داراحکومت ڈھاکہ کا ایک مصروف بازار (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Farhana Satu

گوتیرش کا بنگلہ دیش میں پرامن اجتماع و اظہار کی آزادی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع ہونے اور ان میں بڑے پیمانے پر طلبہ اور حزب اختلاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ملک میں پرامن اجتماع و اظہار کی آزادی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

انخلاء کے اسرائیلی حکم کے بعد ہزاروں لوگ غزہ کے علاقے خان یونس کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
© UNRWA

غزہ: محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں لوگ بار بار نقل مکانی پر مجبور

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ غزہ میں جبری نقل مکانی کا نیا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیل کے زیرقبضہ شامی علاقے گولان میں فضائی حملے کے نتیجے میں 12 بچوں اور نوعمر افراد کی ہلاکتوں کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Eskinder Debebe

انرا بارے مجوزہ اسرائیلی قوانین عالمی اصولوں کے لیے خطرہ، یو این اہلکار

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اس کے امدادی ادارے (انرا) سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردہ تین قوانین منظور ہو جانے کی صورت میں بین الاقوامی قانون اور کثیرفریقی اصولوں کو سخت نقصان پہنچے گا۔

بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ۔
© UNICEF/Zhantu Chakma

بنگلہ دیش سے احتجاجی طلباء پر کریک ڈاؤن کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنگلہ دیش کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے مظاہرین پر ہونے والے تشدد کے بارے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کرے تاکہ نفاذ قانون کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی ضوابط کے تابع لایا جا سکے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت۔
Umar Farooq

پاکستان سے احمدیوں کے خلاف نفرت اور تشدد پر قابو پانے کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاکستان میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک اور تشدد پر سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انہیں تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔