انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نیو یارک میں صحافیوں کو معمول کی بریفنگ دے رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این رپورٹ کے مندرجات قبل از وقت ’افشاء‘ کرنے پر اسرائیلی سفیر کی مذمت

اقوام متحدہ نے اسرائیل کے سفیر کی جانب سے 'مسلح تنازعات میں بچوں کی صورتحال' پر رپورٹ کے بارے میں سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف سے ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول عمل قرار دیا ہے۔

گھر میں چولہہ جلانے کے لیے غزہ میں بچے گلیوں سے گتوں کا کچرا سمیٹ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: بقاء کی جنگ میں فلسطینی بچے بھی کام کرنے پر مجبور، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد بیروزگاری 80 فیصد بڑھ گئی ہے جہاں غربت اور بھوک کا سامنا کرنے والے خاندان بقا کی خاطر اپنے چھوٹے بچوں کو بھی کام کے لیے بھیجنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کٹا پٹھا جھنڈا غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک سکول کی تباہ حال عمارت پر لہرا رہا ہے۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں جتنی بڑی تعداد میں ادارے کے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی گزشتہ آٹھ دہائیوں میں کسی اور جنگ یا قدرتی حادثے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: سکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت درجنوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ادھر امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہیضہ پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک کے مطابق قومی سلامتی کے کسی بھی قانون کا دائرہ کار اور تعریف بالکل واضح ہونی چاہیے۔
UN Photo/ Jean Marc Ferré

ہانگ کانگ: قومی سلامتی کے مبہم چینی قوانین کے اطلاق پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے چین کے زیر انتظام علاقے ہانگ کانگ میں‌ قومی سلامتی کے قوانین کے حالیہ اطلاق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تحت گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔