انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین چین میں ویغور آبادی کے خلاف مظالم پر احتجاج کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
Unsplash/Kuzzat Altay

چین سے ویغور ڈاکٹر گلشن عباس بارے معلومات دینے کا مطالبہ

انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور نے چین کے حکام سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے الزام میں 20 سال کی قید کاٹنے والی ویغور ڈاکٹر گلشن عباس کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

آٹھ ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کے علاقے خان یونس کے کئی علاقے اب پہنچانے نہیں جاتے۔
© UNICEF/Tess Ingram

غزہ: اسرائیلی حملوں میں جنگی اصولوں کی بارہا خلاف ورزی کا امکان

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں جنگی قوانین کو تواتر سے پامال کیا گیا، علاقے میں انتہائی طاقتور بم برسائے گئے اور حملوں میں جنگجوؤں اور شہریوں کے مابین کوئی تمیز روا نہیں رکھی گئی۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے ’انرا‘ کے تحت چلنے والا ایک سکول جو اب بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
UNRWA/Fadi

غزہ: جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر مقامی لوگوں کا ملاجلا ردعمل

غزہ کے شہریوں نے سلامتی کونسل کی جانب سے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی توثیق پر مبنی قرارداد کی منظوری کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج اور حماس کی جانب سے تاحال لڑائی روکنے کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔

انسداد نسل کشی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ڈیریٹو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

انسداد نسل کشی پر یو این چیف کی مشیر کا نفرت انگیزی کے خلاف انتباہ

انسداد نسل کشی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ڈیریٹو نے خبردار کیا ہے کہ نفرت پر مبنی اظہار سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے اور معاشروں کے کمزور ترین طبقات اس کا عام اور آسان شکار ہیں۔

یوکرین کے شہر خارکیئو میں حملے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔
© IOM

یوکرین: خارکیئو پر روسی حملوں میں شدت، ڈنیز براؤن

یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے کہا ہے کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیئو پر روس کے حملوں میں تیزی آنے سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں اور اہم شہری تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

سوڈان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Evan Schneider

سوڈان: الفاشر کا محاصرہ ختم کیا جائے، سلامتی کونسل کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو سوڈان کی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کر لی ہے۔