انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جولین اسانج اپنے میڈیا پلیٹ فارم وکی لیکس پر خفیہ مواد جاری کرنے کے بعد امریکہ کو مطلوب تھے (فائل فوٹو)۔
© Foreign Ministry of Ecuador/David G. Silvers

برطانوی قید سے وکی لیکس کے جولین اسانج کی رہائی کا خیر مقدم

تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی یا توہین آمیز سلوک یا سزا پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جل ایڈورڈز نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی برطانیہ میں قید سے رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اطلاعاتی دیانت کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی اصولوں کے اجراء کے موقع پر نیو یارک میں صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائے بغیر آن لائن جھوٹ روکنا ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانی حقوق مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے آن لائن نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ سے ہونے والے نقصان پر قابو پانا ہو گا۔

غزہ کا ایک فلسطینی بچہ بمباری میں تباہ ہو جانے والے اپنے سکول کے ملبے پر پریشان بیٹھا ہے۔
© UNRWA/Fadi Thabet

فلسطینیوں کو ’نکبہ‘ کے بعد سب سے بڑے المیہ کا سامنا ہے، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے فلسطینیوں کو غربت، نفرت، انتقام اور جنگ کا سامنا ہے۔ اگر بلاتاخیر امدادی وسائل مہیا نہ کیے گئے تو ان کی پوری نسل کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔

افغانستان کے علاقے بغلان میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے ہوئی تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Amin Meerzad

افغانستان: امدادی ضروریات میں تشویشناک اضافہ، یو این اہلکار

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں امدادی ضروریات تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں اور غربت نے ملکی آبادی کو قدرتی آفات کا آسان شکار بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ لبنان اسرائیل سرحد (بلیو لائن) پر بڑھتی کشیدگی پر صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

دنیا لبنان کے ایک اور غزہ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ جنگجوؤں کے مابین بڑھتے ہوے تشدد اور جارحانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غلط سمت میں کوئی بھی قدم پورے خطے کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سائبر سپیس میں بڑھتے ہوئے خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

ڈیجیٹل ذرائع کے غلط استعمال سے سائبر سپیس کو خطرات لاحق، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی معیشتوں اور معاشروں میں انقلاب برپا کر رہی ہے لیکن اس کے بطور ہتھیار استعمال سے انسانوں اور کرہ ارض کے لیے خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

غزہ میں بچے اور بڑے کھانا لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
© UNRWA

غزہ کو لڑائی میں شدت، جھلسانے والی گرمی، اور غذائی قلت کا سامنا

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو سخت گرمی، شدید لڑائی، بیماریوں اور نظم و نسق کے فقدان کا سامنا ہے جبکہ اشیائے ضرورت کی قلت نے ان کے لیے بقا کی جدوجہد کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔