غزہ میں امداد کی ترسیل کا زمینی راستے سے بہتر کوئی متبادل نہیں
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ سمندری راہداری کے ذریعے بھیجی جانے والی انسانی امداد غزہ کے ساحل پر پہنچ گئی ہے لیکن یہ مدد ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں اور سمندری راستہ زمینی گزرگاہوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔