انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

اسرائیلی حملوں میں غزہ کی ایک مسجد کھنڈر میں بدل چکی ہے۔
© UNOCHA

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، ہلاکتوں کی تعداد 35000 سے تجاوز کر گئی

غزہ بھر میں اسرائیل کی بمباری سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے۔

نائیجریا میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے زیر استعمال گاڑیاں تباہ ہوئی کھڑی ہیں۔
UN Nigeria

سلامتی کونسل: امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل نے امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس میں مسلح تنازعات کے تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ایک فلسطینی بچہ غزہ کے علاقے خان یونس میں عالمی ادارہ خوراک کے تحت کام کرنے والے ’کچن‘ سے کھانا لے کر جا رہا ہے۔
© WFP/Ali Jadallah

رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد نہ پہنچائی گئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور بھوک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش عالمی امن اور افریقی ریاستوں کی سلامتی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ عام بھلائی کی جدوجہد میں براعظم افریقہ کا اہم کردار ہے اور اسے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت سمیت عالمی سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی ملنی چاہیے۔

اس سال جنوری میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے سینکڑوں خاندان اپنے عارضی ٹھکانے بھی کھو بیٹھے تھے۔
© UNICEF/Salim Khan

میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی جنگ زدہ ریاست راخائن میں روہنگیا آبادی کی کی زندگیاں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

غزہ کے علاقے المواصی میں بچے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں۔
© UNICEF/Media Clinic

غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ علاقے میں امداد کی ترسیل کے بڑے سرحدی راستے بند ہیں یا ان تک رسائی خطرے سے خالی نہیں۔