انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

اسرائیل پر ایران کے حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
UN Photo

یو این چیف کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے پر اصرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کن جنگ کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ خطے کو تباہی سے بچانے کے لیے تمام ممالک کو تحمل سے کام لینا ہو گا۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس میں ایک ایمبولینس پر مسلح جتھوں کے حملے کی زد میں آنے کے بعد۔
© UNOCHA/Giles Clarke

ہیٹی میں سیاسی قیادت کے چناؤ کے لیے عبوری کونسل کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غرب الہند کے بحران زدہ ملک ہیٹی میں نئی سیاسی قیادت کے چناؤ اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عبوری صدارتی کونسل کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس دوسرے شرکاء کے ساتھ روانڈا میں تتسی نسل کشی کی یاد میں موم بتیاں جلا رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

روانڈا میں تتسی نسل کُشی کے متاثرین کو یو این کا خراج عقیدت

اقوام متحدہ نے روانڈا میں ہولناک قتل عام کو 30 برس مکمل ہونے پر وہاں تتسی النسل لوگوں کی نسل کشی کو کبھی نہ بھلانے اور آئندہ دنیا بھر میں ایسے واقعات کو رونما ہونے نہ دینے کا عزم کیا ہے۔

روسی حملے کے بعد امدادی کارکن یوکرین کے ایک علاقے میں سے ملبہ ہٹا رہے ہیں۔
Angels of Salvation CSO/Mariia Ostashko

یو کرین: روسی حملے جاری جبکہ 33 لاکھ افراد امداد کے منتظر

اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو روس کے متواتر حملوں کا سامنا ہے جبکہ محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 33 لاکھ لوگوں کو ہنگامی مدد کی فوری ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار خان یونس میں تباہ حال سکولوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© UNOCHA/Themba Linden

شمالی غزہ میں امداد کی فراہمی بہتر نہیں ہوئی، جیمی میکگولڈرک

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار جیمی میکگولڈرک نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی میں سہولت دینے کے وعدوں کے باوجود غزہ کے لوگوں کو تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔

میانمار میں جاری سیاسی بحران، قدرتی آفات، اور کووڈ۔19 وباء کے اثرات نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے۔
© UNICEF/Naing Lin Soe

میانمار: سیاسی بحران اور معاشی بدحالی میں متوسط طبقہ معدومیت کا شکار

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار میانمار میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عدم تحفظ و مسلح تنازع میں شدت آنے کے ساتھ متوسط طبقے کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار غزہ کے علاقے خان یونس میں 1,000 پاؤنڈ وزنی ان پھٹے بم کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ: خان یونس کھنڈر میں تبدیل جبکہ لوگ بقاء کی جدوجہد میں سرگرداں

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار جیمی میکگولڈرک نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے جنہیں مدد پہنچانے کے لیے امدادی ادارے کڑی محنت کر رہے ہیں۔

چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© WFP/Jacques David

سوڈان: خوف کی فضاء میں 85 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین لڑائی چھڑنے کے بعد اب تک 85 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔