انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

یمن میں ہیلتھ ورکر ایک بچے کا طبی معائنہ کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/YPN

خطرناک عسکری مہم جوئی یمن کو دوبارہ جنگ میں جھونک سکتی ہے، گرنڈبرگ

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث یمن میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کا خدشہ ہے اور یمن کے حالات پورے خطے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

غزہ کی ایک عارضی پناہ گاہ۔
© UNRWA

غزہ: سکیورٹی ضمانتوں کے بغیر امدادی کارروائیاں متاثر ہونے کا خطرہ

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے غزہ میں امدادی کارروائیوں کو حملوں سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شمالی علاقے میں امداد کا انتظار کرتے متعدد فلسطینیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ایک خاندان رفح میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں سر چھپائے بیٹھا ہے۔
© UNICEF/Abed Zaqout

غزہ میں بچوں کی ہلاکتیں گزشتہ چار سالوں میں دنیا کے کل تنازعات سے زیادہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا بھر میں گزشتہ چار سالہ جنگوں میں مارے جانے والے بچوں کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہشت گردی کی روک تھام کی آڑ میں اظہار رائے، اجتماع، میل جول اور پر امن سیاسی سرگرمیوں کو مجرمانہ فعل قرار دینا بھی عام ہے۔
MINUSTAH

انسداد دہشتگردی قوانین کے غلط استعمال سے انسانی حقوق کو خطرہ

اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار بین سول نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن ان میں انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کا مضبوط عزم دکھائی نہیں دیتا۔

اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ ’انرا‘ غزہ کے لوگوں اور مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے زندگی کی امید ہے۔
© UNRWA

غزہ: کئی ہفتوں کے بعد یو این امداد پہنچانے میں کامیاب

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ اسے 20 فروری کے بعد پہلی مرتبہ غزہ شہر میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے میں کامیابی ملی ہے جس سے 25 ہزار لوگوں کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔

میانمار کا ایک خاندان محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں تھائی لینڈ پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
UNOCHA/Siegfried Modola

میانمار: فوج اور حزب مخالف میں جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر تشویش

انسانی حقوق کے کے کارکنوں نے میانمار کی فوج اور حزب اختلاف کی فورسز کے مابین لڑائی میں رہائشی علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے حملوں اور ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں کو غزہ کی صورتحال پر آگاہی دے رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

غزہ: رمضان کے پہلے دن یو این چیف نے دہرایا جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ جنگ کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان میں لڑائی بند کر دیں اور انسانی امداد کی فوری اور بڑے پیمانے پر فراہمی یقینی بنانے کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے گا اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے گا۔
United Nations

ماہ صیام کے آغاز پر گوتیرش کی پُرامن اور منصفانہ دنیا کی خواہش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے تقسیم کا خاتمہ کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے زور دیا ہے۔

شام کے تباہ حال علاقے الیپو میں دو بچے پینے کا پانی لا رہے ہیں۔
© UNICEF/Khuder Al-Issa

گوتیرش کا شامی تنازع کے حقیقی و قابل بھروسہ سیاسی حل پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام کے مسئلے کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور انسانی حالات میں بہتری آنی چاہیے۔