انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

مظاہرین جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
CND/Henry Kenyon

تخفیفِ اسلحہ پر پیش رفت نہ ہونا انتہائی تشویشناک، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ 'کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ' اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں ناکام ہو رہی ہے۔ دنیا میں ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے کام میں تعطل اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں۔

فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’انرا‘ کے تحت قائم ایک پناہ گاہ میں مقیم بے گھر لوگوں  کے لیے خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔
© UNRWA

غزہ میں امداد کی ترسیل نصف ہو کر رہ گئی ہے، انرا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ رواں مہینے غزہ میں آنے والی امداد کی مقدار جنوری کے مقابلے میں نصف رہی۔ علاقے میں شدید غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے امداد کی فراہمی کے مزید راستے کھولنا ہوں گے۔

غزہ پر ایک میزائل حملے نے وسیع تباہی مچائی ہے۔
WHO

اسرائیل و فلسطینی علاقوں میں حقوق کی پامالیوں پر احتساب کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ، مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں تمام فریقین کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں بھاری اسلحہ استعمال کیا ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت فوری طور پر روکی جائے، یو این ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں استعمال کے لیے ہتھیاروں یا گولہ بارود کی فراہمی بین الاقوامی انسانی قانون کی پامالی کے مترادف ہو سکتی ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں میں فضائی بمباری سے متاثرہ رہائشی علاقہ۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام پر یک طرفہ پابندیاں لگانے کے مجوزہ امریکی قانون پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی ماہر ایلینا دوہان نے شام پر پابندیوں سے متعلق امریکی کانگریس میں زیرغور قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی منظوری سے ملک میں لوگوں کے خراب حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ کی ’ناقابل برداشت وحشتناک‘ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے مستقبل قریب میں خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا اور اس تنازع سے پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر بمباری سے بچنے کے لیے ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ایک زیرزمین ٹرین سٹیشن میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

یوکرین جنگ کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں ہولناک انسانی نقصانات ہوئے ہیں۔ اس سے لاکھوں شہریوں کو پہنچنے والی بے پایاں تکالیف کے اثرات آنے والی نسلوں تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔