غزہ کے بحران کا مستقل حل دو ریاستوں کے قیام میں مضمر، گوتیرش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ خطے بھر میں عدم تحفظ کو ہوا دے رہی ہے۔ اس بحران پر مستقل طور سے قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 'دو ریاستی حل' کی حمایت کرنا ہو گی۔