اسرائیل پر غزہ میں ’نسل کشی‘ کے مقدمے کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا
عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام میں مقدمے پر کل (جمعہ) فیصلہ سنائے گی۔
عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام میں مقدمے پر کل (جمعہ) فیصلہ سنائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے متشدد انتہاپسندی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افریقہ مختصر عرصہ میں عالمی دہشت گردی کا مرکز بن گیا ہے جہاں داعش، القاعدہ اور ان سے منسلک گروہ مقامی تنازعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے نائب امدادی رابطہ کار تھامس وائٹ نے غزہ میں پناہ گاہوں پر حملوں کو گھناونا اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن میں حوثی حکام نے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں میں کام کرنے والے امریکہ اور برطانیہ کے عملے کو ایک ماہ میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
جنوبی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کی پناہ گاہ پر اسرائیل کے حملے میں نو افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے ہیں۔
انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کاروں نے بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جابرانہ طرزعمل کے خاتمے اور سیاسی مکالمے و شمولیت کو بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر جمہوری اصلاحات لائے۔
غزہ کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے جنگ کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے شہریوں کو دوبارہ انخلا کے احکامات دیے جانے پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی اور امدادی اداروں کو تحفظ مہیا کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید زمینی لڑائی کے باعث مریضوں اور زخمیوں کے لیے ہسپتالوں میں آنے جانے کا کوئی راستہ نہیں رہا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے یوکرین میں روس کے زیرقبضہ شہر دونیسک میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 27 شہری ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔