انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار جاوید رحمان کے مطابق ایران کے وکلاء کو عموماً قوانین اور ضوابط کی کڑی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
UN News

ایران میں وکلاء کے تحفظ پر انسانی حقوق کے ماہرین کو تشویش

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کاروں نے ایران پر وکلا کے احترام اور تحفظ کے لیے زور دیتے ہوئے ملک میں حقوق کی حفاظت کے معاملے میں قانونی پیشے سے وابستہ افراد کے دلیرانہ عزم کو سراہا ہے۔

غزہ میں فضائی حملوں میں لاتعداد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Ashraf Amra

غزہ: ہلاکتوں کی تعداد 25,000 ہوگئی، امدادی ضرورتوں میں بے پناہ اضافہ

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں اب تک 25 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاقے میں اسرائیل کی شدید بمباری اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں جبکہ فلسطینی مسلح گروہ بھی اسرائیل پر راکٹ برسا رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیروابستہ ممالک کی تحریک (نیم) کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
ONU

غیر وابستہ ممالک کی کانفرس میں گوتیرش نے دہرایا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کو خطے کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے ہر صورت روکنا ہو گا۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے النصر ہسپتال میں فلسطینی خواتین اپنے عزیز کی موت کے غم میں نڈھال نظر آ رہی ہیں۔
©UNICEF/UNI472270/Zaqout

غزہ: جنگ میں ہر گھنٹے میں دو مائیں ہلاک ہو رہی ہیں، یو این ویمن

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) نے بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہر گھنٹے دو خواتین ہلاک ہو رہی ہیں اور اب تک مارے جانے والے 23 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ کے الشفاء ہسپتال میں نومولود بچوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے (فائل)۔
© UNICEF/Eyad El Baba

نومولود بچوں کے لیے غزہ پیدائش سے ہی ایک جہنم، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی جنگ کے دوران پیدا ہونے والے 20 ہزار بچوں کے لیے جہنم بن چکی ہے جہاں متواتر بمباری اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کے باعث ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے مابین سلامتی سے متعلق تمام مسائل کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے پُرامن انداز میں حل کیا جانا چاہیے۔
UN Photo/Loey Felipe

پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی سے بچیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایران اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے زور دیا ہے۔

غزہ میں امداد کی فراہمی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی رابطہ کار سگریڈ کاگ رفع کراسنگ کے قریب مصر کے علاقے العریش گئیں۔
UN

غزہ: امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے لیے نئی یو این رابطہ کار کا دورہ مصر

غزہ میں امداد کی فراہمی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی رابطہ کار سگریڈ کاگ جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے مصر کے دورے پر ہیں۔