اسرائیلی بمباری میں ملیامیٹ شمالی غزہ میں ہر طرف موت کا راج
50 روز سے زیرمحاصرہ شمالی غزہ اسرائیل کی بمباری سے ملیامیٹ ہو چکا ہے۔ علاقے میں انسانی امداد کی رسائی ختم ہو گئی ہے اور پناہ کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو ہر جگہ موت اور تباہی کا سامنا ہے۔
50 روز سے زیرمحاصرہ شمالی غزہ اسرائیل کی بمباری سے ملیامیٹ ہو چکا ہے۔ علاقے میں انسانی امداد کی رسائی ختم ہو گئی ہے اور پناہ کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو ہر جگہ موت اور تباہی کا سامنا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ترجمان فادی عبداللہ نے کہا ہے کہ عدالتی جج اپنے فیصلوں کے سیاسی نتائج کی پروا کیے بغیر قانون کے اطلاق کے ذمہ دار ہیں اور ریاستی فریقین کے لیے عدالت اور اس کے اختیارات کے تحفظ میں تعاون کرنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
2024 امدادی کارکنوں کے لیے مہلک ترین سال رہا اور اس دوران دنیا بھر میں مسلح تنازعات اور دیگر پرتشدد واقعات میں 281 کارکنوں کی ہلاکت ہوئی۔
اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں لبنان پر اب تک کی مہلک ترین اور انتہائی تباہ کن بمباری ہوئی جبکہ ایک سال کے عرصہ میں اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے 16.9 ارب ڈالر کے وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دنیا اتنی رقم صرف دو ہفتے میں کافی پینے پر خرچ کر دیتی ہے۔
غزہ بھر میں انسانی امداد کی فراہمی بند ہونے کو ہے جہاں تنور چلانے کے لیے آٹے اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ امدادی قافلوں کو بندوق کے زور پر لوٹنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے میثاقِ روم کے تمام ریاستی فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم پر اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد دیاب ابراہیم المصری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ایسی صورتحال درپیش ہے جہاں سفارتی کوششیں ناکام ہیں اور اقوام متحدہ کو قیام امن کے کام میں کڑی مشکلات کا سامنا ہے۔