انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) میں مالیات اور شراکتوں کے شعبے کی ڈائریکٹر لیزا ڈوٹن سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

یوکرین: بڑھتے روسی حملوں میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ

یوکرین میں محاذ جنگ کے قریب شہری آبادیاں موسم سرما میں شدید خطرات سے دوچار ہیں جنہیں تحفظ اور پائیدار طور سے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

یونیسکو اور اس کے شراکت داروں نے بچوں، نوعمر افراد اور ان کے خاندانوں کو ضروری تفریحی سرگرمیوں کا موقع دیا۔
Maysem Association for Culture and Arts

غزہ جنگ: یونیسکو بچوں کی ذہنی صحت بحال کرنے میں مصروف عمل

اقوام متحدہ کا تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارہ (یونیسکو) غزہ میں بچوں اور نوعمر افراد کی ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لئے مختلف منصوبوں کے ذریعے انہیں نفسیاتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو شام کے نئے حکمرانوں کے حامی افراد الاسد حکومت کے خاتمہ کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں دمشق کی سڑکوں پر نکل آئے۔
Gaith Sabbagh

یو این خصوصی ایلچی کی شام کے عبوری وزیراعظم سے ملاقات

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کے لیے قابل قبول اور انہی کے زیرقیادت قابل بھروسہ، مشمولہ اور بلاتاخیر سیاسی تبدیلی ہی امن و استحکام کی ضامن ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں خوراک کے حصول کے لیے ایک تنور پر لوگوں کی بھیڑ۔
© UNRWA/Ashraf Amra

غزہ: سکول پر جان لیوا اسرائیلی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 45000 سے متجاوز

غزہ میں 14 ماہ سے جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امدادی اداروں نے سکول میں قائم پناہ گاہ پر اسرائیل کے حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے بمباری کی نئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن دمشق پہنچ گئے ہیں۔
Tahseen Saour

بشارالاسد حکومت کا خاتمہ مستقبل بارے امید اور خطرات سے بھرپور، پیڈرسن

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ضرورت ہے جہاں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ بہت سے خدشات بھی لایا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن سپاہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل اور شام کے درمیان سرحد پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNDOF

اسرائیل گولان کے غیر فوجی علاقے کا قبضہ چھوڑے، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام میں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے سینکڑوں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج گولان میں غیرفوجی علاقے کا قبضہ چھوڑ دے۔

دمشق کے ایک چوک پر لوگ الاسد حکومت کے خاتمہ کی خوشی منا رہے ہیں۔
Gaith Sabbagh

اب کیا ہوگا جبکہ شام کے نئے حکمران نامزد دہشتگرد ہیں؟

مسلح گروہ ہیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سب سے بااثر فریق کے طور پر ابھرا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

خواتین پر محرم (مرد سرپرست) کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔
OHCHR/UNAMA

افغانستان: طالبان کے تصور اسلام سے افغانستان میں جبر کا راج

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے کہا ہے کہ ملک میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے کڑے اسلامی قوانین اور افغانی ثقافت کے نفاذ سے خواتین اور لڑکیوں کو غیرمعمولی پابندیوں کا سامنا ہے۔