غزہ: بارشوں نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا
غزہ میں شدید بارشوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر متعدی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
غزہ میں شدید بارشوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر متعدی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر روس کے فضائی حملوں میں بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت دار طبی امداد اور تحفظ مہیا کر رہے ہیں۔ کیئو پر ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ میں ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کا نقل مکانی پر مجبور ہونا انسانیت کا بحران ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار لین ہیسٹنگز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات آئندہ دہائیوں تک فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے خطرہ بنے رہیں گے۔ علاقے میں جنگ بندی ہی مستقبل کی واحد راہ ہے اور اسی میں ہر ایک کا مفاد ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ہونے والے اپنے خصوصی ہنگامی اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ بھر میں شدید بیمار اور زخمی لوگوں کی بڑی تعداد کو اسرائیل کی متواتر بم باری کا سامنا ہے۔ شمالی علاقے میں جزوی طور پر فعال آخری ہسپتال انسانی تباہی کی تصویر بن گیا ہے۔
غزہ میں متواتر لڑائی اور بمباری کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے علاقے میں شہریوں کی خیریت کے بارے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مکمل تباہی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اس تنازع میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، تاہم وہ خود ہمت نہیں ہاریں گے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش گوناں گوں مسائل کے ہوتے ہوئے تمام لوگوں کے سماجی، ثقافتی، معاشی، شہری اور سیاسی حقوق کا فروغ اور احترام پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں 10 لاکھ بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور امداد کی فراہمی پر پابندیاں اور رکاوٹیں ان کے لیے سزائے موت کے مترادف ہیں۔