غزہ: ایمبولینسوں پر بمباری سے یو این چیف ’دہشت زدہ‘
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کی پٹی میں ہسپتال کے باہر ایمبولینس گاڑیوں کے قافلے پر حملے کو دہشت ناک قرار دیتے ہوئے علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔