غیرفوجی یوکرینی بحری جہاز پر روسی حملے پر افسوس کا اظہار
یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے یوکرین کے شہر اوڈیسا میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ پیوڈینی میں غیرفوجی بحری جہاز پر روس کے حملے کو ازحد افسوس ناک قرار دیا ہے۔
یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے یوکرین کے شہر اوڈیسا میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ پیوڈینی میں غیرفوجی بحری جہاز پر روس کے حملے کو ازحد افسوس ناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی میں مختصر مدتی وقفوں کے تمام منصوبوں پر اقوام متحدہ کی ہم آہنگی اور تمام فریقین کی رضامندی سے عمل ہونا چاہیے۔
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے غزہ میں بے گھر ہو جانے والے لوگوں کی زندگی کو تحفط دینے کے لیے لڑائی میں معقول وقفے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے اسرائیل اور حماس کے مابین فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے باعث لاکھوں فلسطینی دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں جنہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ اقوام متحدہ و شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی طبی قافلہ بھی فائرنگ کی زد میں آیا ہے۔
حماس کے ہاتھوں اسرائیل میں 1,400 ہلاکتوں اور 240 افراد کو یرغمال بنائے جانے سے ایک ماہ بعد غزہ میں اسرائیل کی بم باری میں 10 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جہاں اقوام متحدہ کے اداروں نے جنگ زدہ لوگوں کی مدد کے لیے محفوظ رسائی دینے کی اپیل ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تقریباً 30 لاکھ لوگوں کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد مہیا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بڑھتا ہوا تنازعہ پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کا بڑھتا ہوا بحران دوسرے مہینے میں داخل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے غزہ میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے تاہم اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کو متبادل روزگار کے حصول میں مدد دینا ہو گی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے غزہ میں محفوظ طور سے بڑی مقدار میں غذائی مدد پہنچانے کی ہنگامی اپیل کی ہے جہاں خوراک کی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔