آئی او ایم کا یزیدی نسل کُشی کی یادگار بنانے کا خیر مقدم
عراق میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے صوبہ سنجار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل کی جانے والی یزیدی خواتین کی یادگار قائم کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے صوبہ سنجار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل کی جانے والی یزیدی خواتین کی یادگار قائم کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
نیویارک سٹی کی چہل پہل سے لے کر کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کارورا جنگل کے کنارے تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں آج ان 101 امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو غزہ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
غزہ میں ہسپتالوں پر حملوں اور بجلی منقطع ہونے سے نومولود بچوں، مریضوں، ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے میں جاری شدید لڑائی کے باعث بہت سے لوگ طبی مراکز میں محصور ہیں جن کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
2022 کے اوائل میں جب حملہ آور روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں مضافاتی قصبے بوروڈیانکا سے واپس ہوئیں تو جنگ میں تباہ ہونے والے ایک گھر کی دیوار پر سٹریٹ آرٹ کا نمونہ دکھائی دیا۔ یہ تصویر عالمی شہرت یافتہ گریفٹیی فن کار بینکسی نے بنائی تھی۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں ہسپتالوں پر حملے بند کرانے کے لیے عالمی برادری سے ہنگامی اقدامات کے لیے کہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ 36 روز میں ہسپتالوں پر 137 حملوں میں 521 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد کے دیرینہ سلسلے کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کی الگ ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ دینا ضروری ہے۔
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بمباری کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ طبی مراکز میں یا ان کے قریب کسی بھی طرح کی جنگی کارروائیاں ناجائز ہیں جنہیں فوری بند ہونا چاہیے۔
اسرائیل۔فلسطین بحران پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے اور علاقے میں صحت کا نظام منہدم ہونے کو ہے۔
اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے 70 سفیروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور مصائب کا خاتمہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں امداد پہنچانے، اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے میں پھنسے لوگوں کو درپیش ہولناک حالات کا دیرپا طور سے خاتمہ کرنے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔