غزہ بحران: بیشتر ہسپتال بند اور ضروریات زندگی نایاب
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں نصف سے زیادہ طبی مراکز غیرفعال ہو چکے ہیں جبکہ بارشوں اور سردی کے موسم کی آمد پر علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں نصف سے زیادہ طبی مراکز غیرفعال ہو چکے ہیں جبکہ بارشوں اور سردی کے موسم کی آمد پر علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے حکومت کو انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا حکم دیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے محافظ ادارے کی حیثیت سے اپنا فعال کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'انرا' کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی غیرموجودگی سے تمام امدادی اقدامات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس دہشت سے نکلنے کی سیاسی گنجائش پیدا کریں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی، علاقے میں امدادی مقاصد کے لیے محفوظ راہداریاں قائم کرنے اور حماس کی قید میں تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے قرارداد منظور کر لی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی سربراہ کیتھرین رسل نے غزہ کا دورہ کیا ہے جہاں ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں تمام فریقین بچوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے غزہ میں خونریزی کو روکنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے یمن میں اپنے عملے کے دو ارکان کی فوری رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے ان کی قید کو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دونوں اہلکار دو سال سے زیادہ عرصہ سے دارالحکومت صنعا میں حوثی حکام کی حراست میں ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ شہر میں زیرمحاصرہ الشفا ہسپتال کے عملے کی بہادرانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہزاروں بے گھر لوگوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے جنہیں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔