انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

ایک لاکھ سے زیادہ افراد کاراباخ کا علاقہ چھوڑ کر آرمینیا پہنچے ہیں۔
© UNOCHA

کاراباخ: امدادی کارکن بڑھتی انسانی ضروریات سے نمٹنے میں مصروف

آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے کاراباخ میں بحرانی حالات سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر طبی مدد کی ضرورت ہے۔

سلامتی کونسل ووٹنگ کے ذریعے ہیٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے ایک کثیر قومی مشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
UN Photo/Paulo Filgueiras

سلامتی کونسل نے ہیٹی میں نئے معاون مشن کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیٹی بین الاقوامی سکیورٹی فورس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فورس ملک کی قومی پولیس کو مسلح جتھوں کے تشدد پر قابو پانے اور امن کی بحالی میں مدد دے گی۔

سوئیڈن کے فنکار کارل فریڈرک رائٹرزوارڈ کا عدم تشدد پر بنایا ایک فن پارہ۔ گانٹھ لگی پستول نان وائلنس پراجیکٹ فاؤنڈیشن کی علامت ہے۔
UN Photo

انسانیت کا شاندار تنوع اثاثہ ہے خطرہ نہیں: انتونیو گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کا تنوع نقصان دہ نہیں بلکہ فائدے کی چیز ہے اور تمام ممالک مزید پُرامن مستقبل کے لیے مشترکہ انسانیت کے جذبے کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ پرنس میں بدامنی کی وجہ سے دو لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں سر چھپانے پر مجبور ہیں۔
© UNOCHA/Giles Clarke

ہیٹی کیوں ایک نئے بین الاقوامی مشن کا مطالبہ کر رہا ہے؟

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس ہفتے ہیٹی میں امن و امان کے قیام میں مدد دینے کے لیے کثیرملکی سکیورٹی مشن کی تشکیل پر بات چیت کر رہی ہے۔ غرب الہند کے اس ملک کو جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی جانب سے تشدد اور عدم تحفظ کے متواتر بحران کا سامنا ہے۔