غزہ میں انسانی مصائب اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی غزہ میں باقی ماندہ شہریوں کی خیریت کے بارے میں نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے آئندہ ایام میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی غزہ میں باقی ماندہ شہریوں کی خیریت کے بارے میں نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے آئندہ ایام میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی کے لیے روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان سے مطلوبہ حمایت لینے میں ناکام رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے امریکی ریاست الینوائے میں فلسطینی بچے کی ہلاکت اور اس کی ماں کے زخمی ہونے کے واقعہ کو ایک ایسا فعل قرار دیا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'انرا' نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے غزہ کے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے غیرجانبدار کمیشن نے کہا ہے کہ متحارب فریقین شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی رسائی اقوام متحدہ کی اولین ترجیح ہے اور علاقے میں مدد کی فراہمی میں حائل سیاسی تعطل کے خاتمے سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کی غیرمشروط اور فوری رہائی اور اسرائیل سے امدادی سامان اور کارکنوں کو غزہ میں بلاتاخیر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'انرا' نے اسرائیلی حکام سے غزہ میں تمام شہریوں کو تحفظ دینے کا ہنگامی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اس کی پناہ گاہیں محفوظ نہیں رہیں اور ان حالات کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
امدادی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کو ایک ہفتے سے درپیش تکالیف اور تباہی مزید بدترین صورت اختیار کر سکتی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیز نے حماس اور اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کو لاحق نسلی صفائے کے سنگین خطرے کی بابت خبردار کیا ہے۔