انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے چارٹر کا چھٹا باب تمام رکن ممالک کو تجویز کرتا ہے کہ باہمی تنازعات کو سب سے پہلے پر امن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
UN Photo/Amanda Voisard

بدلتے عالمی نظام میں سفارت کاری کی اہمیت میں اضافہ، خالد خیاری

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے کہا ہے کہ نئے عالمی نظام کی جانب ممکنہ منتقلی نے سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ہے اور ان حالات میں سفارت کاری اور مکالمے کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

مشرقی یوکرین میں کھیل کا ایک میدان کھنڈر بنا ہوا ہے۔
© Yevhen Nosenko

انکوائری کمیشن کے پاس یوکرین میں جنگی جرائم کے مزید ثبوت

یوکرین میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں روس کے حکام تشدد، جنسی زیادتی اور بچوں کی ملک بدری سمیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمعہ کو مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی گاؤں رفع کا دورہ کیا۔
UN Egypt/Mohamed Elkoossy

غزہ جانے کے منتظر امدادی قافلے زندگی اور موت کا سوال ہیں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مصر میں غزہ کے ساتھ رفح کے سرحدی راستے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کے قافلوں کو وقت ضائع کیے بغیر جلد از جلد غزہ پہنچانا ہو گا۔

امدادی سامان سے لدے ٹرک مصر کے سرحدی گاؤں العریش سے غزہ روانہ ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں۔
© UNICEF/Mohamed Ragaa

امددای سامان غزہ جانے کی حتمی اجازت ملنے کا منتظر

غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں معاہدے کی خبریں آنے کے بعد مصر میں امدادی سامان کے ٹرک تیار کھڑے ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی کی قلت سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ تنازعے میں پھنسے لوگوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
© UNRWA

بحرانوں کے دوران اقوام متحدہ پس پردہ کیسے کام کرتا ہے؟

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین حالیہ دنوں تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور مکمل جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسے بحرانوں میں اقوام متحدہ سیاسی اور امدادی محاذوں پر نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا ٹامس گرین فیلڈ نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئےبرازیل کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
UN WebTV

غزہ بحران پر امریکہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں غزہ میں لاکھوں ضرورت مندوں کو زندگی بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

غزہ پر اسرائیل بمباری جاری ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

یو این چیف اور اداروں کی غزہ کے ہسپتال میں ہلاکتوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش  نے کہا کہ وہ غزہ کے ایک ہسپتال پر ہوئی سٹرائیک کے بعد سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت پر گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں  نے بھی انہیں جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی حکومت غیرقانونی طور پر اپنی سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے والوں کو 'مجرم' قرار دیتی ہے۔
Unsplash/Micha Brandli

چین شمالی کوریا کے ’پناہ گزینوں‘ کو جبراً واپس نہ بھیجے، ماہرین

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مقرر کردہ ماہرین نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے بھاگ کر آنے والے لوگوں کو جبراً واپس بھیجنے سے گریز کرے کیونکہ ایسے بعض لوگوں کو اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔