مفاہمت کے فروغ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ارضی سیاسی تناؤ کے عالمگیر ماحول میں جنوب مشرقی ایشیا دنیا بھر میں مفاہمت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ارضی سیاسی تناؤ کے عالمگیر ماحول میں جنوب مشرقی ایشیا دنیا بھر میں مفاہمت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ سری لنکا کو جنگی جرائم سے لے کر انسانی حقوق کی پامالیوں، بدعنوانی اور اختیار کے ناجائز استعمال تک بہت سے معاملات میں احتساب کی کمی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو ستمبر میں افغانستان میں مزید دو ملین لوگوں کو دی جانے والی غذائی امداد روکنا پڑ رہی ہے۔ اس طرح رواں سال ملک میں ادارے کی امداد سے محروم ہونے والے لوگوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔
اقوام متحدہ میں امدادی شعبے کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے ہنگامی امدادی اقدامات کے لیے ادارے کے مرکزی فنڈ (سی ای آر ایف) سے افریقہ، ایشیا، براعظم ہائے امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک کے لیے 125 ملین کا اجراء کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت 'یو این ایچ سی آر' اور 64 امدادی اداروں اور سول سوسائٹی کی قومی تنظیموں نے سوڈان سے نقل مکانی کرنے والے 1.8 ملین سے زیادہ لوگوں کو ضروری امداد اور تحفظ کی فراہمی کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیرجانبدار تحقیقاتی کمیشن نے ملک کے اپنے تازہ ترین دورے میں اس جنگ کے متاثرین کے لیے انصاف اور احتساب یقینی بنانے کو کہا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمداسانی نے بحرین کی جاؤ جیل کے حالات پر بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی خیریت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔