انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

سوڈان کے بحران سے جان بچا کر بھاگنے والے افراد جنوبی سوڈان میں ایک امدادی کارکن کے ساتھ۔
© UNOCHA/Iramaku Vundru Wilfred

خطرات کے باوجود امدادی کارکن خدمات سرانجام دینے میں مصروف

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ جنوبی سوڈان اور اس کے شمالی ہمسایوں جیسے ممالک میں جنگ اور عدم تحفظ کی صورتحال کے باعث 2023 میں بھی نچلی سطح پر کام کرنے والے امدادی کارکن بڑی تعداد میں ہلاک و زخمی ہو سکتے ہیں۔

نیجر کے علاقے طاوۃ میں لوگ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے راشن کی تقسیم کے منتظر بیٹھے ہیں۔
© WFP/Mariama Ali Souley

نیجر میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے: ڈبلیو ایف پی

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے نیجر میں فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے بعد ملک میں انتہائی بدحال لوگوں کے لیے امدادی اور استحکامی کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کا جنوبی ساحل شہر مائیکولیو بمباری کا خاص نشانہ ہے۔
© UNOCHA/Saviano Abreu

یو این اعلیٰ اہلکار کی یوکرین پر حالیہ اندھا دھند حملوں کی مذمت

یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے بتایا ہے کہ ملک میں شہری آبادی کے خلاف روس کے حملوں میں شدت آنے سے جنوبی علاقوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

خواتین افغانستان کے واحد زچہ ہسپتال میں معائنے کے لیے اپنی باری کی منتظر کھڑی ہیں۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

افغانستان: ’اصلاح پسند طالبان‘ کا وجود ایک غلط فہمی ہے، ماہرین

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے دو سال بعد بھی طالبان بدستور بہت سے انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں جن میں لڑکیوں اور خواتین کا استحصال سرفہرست ہے۔

تحفیف اسلحہ اور امن کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والے ٹوکوسو ہامائی کے ساتھ اپنے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔
UNIC Tokyo/ Ichiro Mae

ہیروشیما ایٹمی حملے کے زندہ متاثرین کی یادیں رنگین کرنے کا منصوبہ

جاپان کی ایک یونیورسٹی طالبہ اور تحفیف اسلحہ کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے واقعہ میں بچ جانے والے متاثرین کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے رنگین کرنے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

سوڈان کا ایک کنبہ چاڈ کی سرحد کے قریب پناہ اور امداد کا منتظر ہے۔
© WFP/Eloge Mbaihondoum

سوڈان میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بھوک کا سامنا: ڈبلیو ایف پی

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ سوڈان میں خوراک کی کمی سے متعلق خدشات بدقسمتی سے درست ثابت ہوئے ہیں۔ جنگ کے باعث غذائی قلت کے نتیجے میں 20.3 ملین لوگوں کو انتہائی شدید درجے کی بھوک کا سامنا ہے۔